اردو شاعری |محبت شاعری | غمگین شاعری اردو | بہترین شاعری

اردو شاعری کا بہترین مجموعہ

Poetry in Urdu 2 Lines

اس کو رخصت تو کیا تھا مجھے معلوم نہ تھا

سارا گھر لے گیا گھر چھوڑکے جانے والا

جو باتیں پی گیا تھا میں 

وہ باتیں کھا گئیں مجھ کو

گھر کا دروازہ کھلا رکھا ہے

وقت مل جائے تو زحمت کرنا

کوئی فال نکال!!!کرشمہ کر

میری راہ میں پھول گلاب آئیں

کوئی پانی پھونک کے دے ایسا 

وہ پیئے تو میرے خواب آئیں

ڈھونڈ لیجئے نہ ذرا پھر سے خدارا ہم کو

آپ ہوتےہیں تو ہوتا ہےسہارا ہم کو

جو گزاری نہ جاسکی ہم سے

ہم نے وہ زندگی گزاری

جون ایلیاؔ

کیسے کر لیتے ہو، بے رخیاں

دل نہیں دکھتا تمہارا؟

یہ بھی پڑھیں: جوش ملیح آبادی شاعری 

Poetry in Urdu Text

یہ بات تلخ ہے لیکن تمہیں بتادوں یار

تیرا رویہ تعلق کی جان لے لے گا

دل و جان سے کرے گے حفاظت تیری

بس ایک بار کہہ دے امانت ہو میں تیری

جو آنکھ بھی ملانے کی اجازت نہیں دیتا

دل اس کو نظروں میں بسانے پہ تلا ہے

عشق کی دربار میں دیوانہ مرگیا

اے شمع الفت تیرا پروانہ مرگیا

یہ فطرت، یہ عداوتیں، یہ انداز گفتگو

سنبھل جاوتم ! تمہیں محبت ہورہی ہے

اپنی سانسوں کے دامن میں چھپا لو مجھ کو

تیری روح میں اُتر جانے کو جی چاہتا ہے

شاعری اردو

یوں نہ دیکھا کیجئے خُدا کے لئے 

بڑھ گئی محبت تو مصیبت ہوگی

کانٹے تو آئے ہیں نصیب میں

یار جو ہم نے گلاب چنا ہے

مجھ کو منظور ہے تیرے پیار کی تہمت 

تم پے مرتے ہیں صاف کہتے ہیں

لوگ اگر یونہی کمیاں نکالتے رہے تو 

اک دن صرف خوبیاں ہی رہ جائینگی مجھ میں

Sad Poetry in Urdu

کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میں 

میرے چہرے پہ تیرا نام نہ پڑھ لے کوئی

ہاں !مجھے سکون چاہئے 

گہرا سکون تیری بانہوں جیسا

پھر یوں ہوا کہ ہجر کی شامیں ہوئی طویل 

پھر یوں ہوا کہ چاند اندھیروں میں جاچُھپا

شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہم

آندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے

ؔراحت اندوری

جھکی جھکی نظر بے قرار ہے کہ نہیں

دبا دبا ساسہی دل میں پیار ہے کہ نہیں

محبتوں میں لاڈ اٹھانا

ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی

تم کو پانے کی تمنا میں گزاری ہوتی 

ایک جان اور بھی ہوتی تو تمہاری ہوتی

اردو اُداس شاعری

ذرا سی زندگی ہے ارمان بہت ہیں

ہم درد کوئی نہیں انسان بہت ہیں

دل کا درد سناوں کس کو۔۔۔۔۔۔

جو دل کے قریب تھے وہ انجان بہت ہیں

بھروسہ، دُعا، خواب،من،محبت

کتنے ناموں میں سمٹے ہو، صرف ایک تم

اور کوئی دل میں نہیں آئے گا 

ختم کردی ہے محبت تم پر

وفا کا مان رکھ لینا 

میری پہلی محبت ہو تم

Love Poetry in Urdu

کسی اور کی جگہ باقی نہیں ہے مجھ میں 

میں تم سے شروع ہو کر تم پہ ہی ختم ہوتا ہوں

توُ اسے اپنی تمناوں کا مرکز نہ بنا 

چاند ہر جائی ہے ہر گھر میں اترجاتاہے

سانپ ڈس لے تو علاج کے امکان ہیں بہت 

ڈس لے انسان تو ہرسانس بکھر جاتی ہے

اومستِ ناز حسن تجھے کچھ خبر بھی ہے

تجھ پر نثار ہوتے ہیں کس کس ادا سے ہم

کوئی ایسا بول سکھا دے ناں

وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں 

کوئی ایسا عمل کرادے ناں

وہ جانے، جان نثار ہوں میں

ساحر لدھیانوی اردو شاعری

کبھی خود پہ کبھی حالات پہ رونا آیا 

بات نکلی تو ہر اک بات پہ رونا آیا 

ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں انکو 

کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا

کس لئے جیتے ہیں ہم کس کے لئے جیتے ہیں

بارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا 

کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوست 

سب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا

ساحرؔ لدھیانوی

یہ تقاضہ عشق کا ہے یا میری آنکھوں کی مستی 

کھولوں تو دیدار تمہھارا بندکروں تو تصور تمہھارا

بچا کے رکھا ہے خود کو تیری خاطر 

کوئی پیار سے دیکھے تو برا لگتاہے

قصور میرا تھا تو قصور تمہارا بھی تھا

ہم نے جو نظر اُٹھائی توتم ہی نظر جُھکا لیتے

وقت رخصت ہو مجھے پیار سے دیکھا تم نے 

اس سے بڑھ کر مراسامان سفر کیا ہوگا

Sad Poetry in Urdu 2 Lines

میں جذب کرلوں ساری تھکاوٹیں تیری 

تو ایک بار میرے بازوں میں آتو سہی

روبرو ملوگے تو محبت ہوجائے گی

دورسے ہم ذرا مغرور دکھائی دیتے ہیں

سنو مجھے اور کچھ نہیں لینا زمانے کے خزانوں سے 

بس اتنی ہی خواہش ہے تم میرے ہو کے رہو

نہیں حاصل ہوا وہ شخص 

اتنی کوششوں کے بعد بھی

کیا ستم ہے کہ تیرے بغیر بھی 

ہنسیں گے، سنوریں گے، جئیں گے ہم 

اپنے ہو کر بھی یہ اپنے نہیں بنتے، اپنے 

ہو سکے تو دل اغیار کو اپنا کرنا

محبت تو وہ ہے جو ہاتھ تھامے 

تو جنت تک لے جائے

Urdu Motivational Poetry

تسکین نہ ہو جس سے وہ راز بدل ڈالو

جو راز نہ رکھ پائے ہم راز بدل ڈالو

تم نے سنی ہوگی بڑی عام کہاوت ہے

انجام کا ہو خطرہ ، آغاز بدل ڈالو

پُرسوز دلوں کو جو مُسکان نہ دے پائے

سُرہی نہ ملے جس میں وہ ساز بدل ڈالو

دشمن کے اِرادوں کو ہے ظاہر اگر کرنا 

تم کھیل وہی کھیلو، انداز بدل ڈالو

اے دوست! اگر ہمت کچھ دُور سویرا ہے

گر چاہتے ہو منزل ، پرواز بدل ڈالو

لاجواب فرمائش ہے اِس دل کی 

پھر سے محبت کرنی ہے اور تم سے ہی کرنی ہے

اسے کہو کہ اپنا خاص خیال رکھا کرے 

مانا کہ سانسیں اسکی ہیں پر جاں تو ہماری ہے

جن سے ملنے کا آسرا ہی نہیں 

زندگی ان کے خیال لاتی ہیں

Romantic Poetry in Urdu

ہم محبتوں میں درختوں کی طرح ہیں

جہاں لگ جائیں مدتوں وہی کھڑے رہتے ہیں

تم پوچھ لینا صبح سے، یقین نہ ہو تو شام سے

یہ دل دھڑکتا ہے صرف تمہارے ہی نام سے

اے پھولوں کی رانی بہاروں کی ملکہ

تیرا مسکرانا غضب ہوگیا

نہ دل ہوش میں ہے 

نہ ہم ہوش میں 

نظر کا ملانا غضب ہوگیا

یہ بھی پڑھیں: فیض احمد فیض شاعری

مجھے تو اس پورے جہاں میں تم سے محبت ہے 

یا تو میرا امتحان لے لو یا میرا اعتبار کرلو

تمہارے سنگ چلنا ہے

شریعت کے اصولوں پر

چلتی ہیں شہر دل میں کچھ یوں بھی حکومتیں

جو اُس نے کہہ دیا وہی دستور ہوگیا

اردو شعر وشاعری

اوقات سے زیادہ محبت کرلی 

اس لئے برداشت سے زیادہ درد ملا

مریضان محبت کو فقط دِیدار یار کافی ہے

ہزاروں طب کے نسخوں سے ، نگاہ یار بہتر ہے

وی ضد، وہی حسرت، نہ درد دل کو کمی ہوئی 

عجیب ہے محبت میری،نہ مل سکی نہ ختم ہوئی 

عجب سانحہ ہے کہ اتنی بے رخی کے باوجود 

میرے دل میں اُترتا گیا ، میرے دل سے نہیں اُترا

نہ پوچھو حسن کی تعریف ہم سے 

محبت جس سے ہو بس وہ حسیں ہے

Best Poetry in Urdu

مت پوچھ صبر کی انتہا کہاں تک ہے 

تو ستم کر لے تیری طاقت جہاں تک ہے 

وفا کی اُمید کسی اور کو ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمیں تو دیکھنا ہے تو بے وفا کہاں تک ہے

عاشقی میں بہت ضروری ہے 

بے وفائی کبھی کبھی کرنا

حد گمان سے آگے گزرنے لگتے ہو

کبھی کبھی رگ جاں میں اترنے لگتے ہو

بڑے شفا ہے تیرے عشق میں۔۔۔۔۔ 

جب سے ہواہے کوئی دوسرا درد نہیں ہوتا

اپنا تو چاہتوں میں یہی اک اصول ہے 

تیرا بھلا برا ہمیں سب کچھ قبول ہے

مجھے نشہ ہے تجھے پیار کرنے کا

اور یہ نشہ میں سرعام کرتا ہوں

واٹس ایپ شاعری

ہم وقت دیکھ یار نہیں بدلتے 

ہم یار کے کہنے پر وقت بدل دیتے ہیں

تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے 

میں ایک شام چرالوں اگر برا نہ لگے

ساری دنیا کی محبت سے کنارہ کرکے

ہم نے رکھا ہے فقط خود کو تمہارا

یادیں اردو شاعری

کرتا ہے وہ یاد مجھے چاہت سے مگر 

ہوتا ہے یہ کمال بڑی مدتوں کے بعد

ذکر پھر چھڑ گیا قیامت کا 

بات پہنچی تیری جوانی تک

جو لاکھوں میں ایک ہوتا ہے نا

میرے لئے ویسے شخص ہو تم

دیدار جو ہو ایک تیری نگاہ سے 

قدموں نے آگے چلنے سے انکار کردیا

Sad Shayari Urdu

کہتے ہیں عشق نام کے گزرے ہیں اِک بزرگ 

ہم لوگ بھی مرید اُسی سلسلے کے ہیں

تجھے ہزار بارک دیکھ کر بھی دل نہیں بھرتا

ہزار بار دل نے کہاصرف ایک بار آو

میرا درد ساری دنیا 

میرا حوصلہ بس اک تم

ہوش کس کو کہاں ہوتا ہے

روبرو جب وہ مہرباں ہوتاہے

فرض کرو تم میرے ہو۔۔۔۔۔۔۔

اور فرض کبھی چھوڑے نہیں جاتے

انہیں اپنے دل کی خبریں مرے دل سے مل رہی ہے

میں جو ان سے روٹھ جاوں تو پیام تک نہ پہنچ

اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا 

جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا

Love Poetry in Urdu Romantic

تمہیں کیا خبر ہماری محبت کی انتہا

ہم نے خوابوں میں تہماری مہک پائی ہے

دور تک چھائے تھے بادل 

اور کہیں سایہ نہ تھا

اس طرح برسات کا موسم 

کبھی             آیا               نہ              تھا

بچھڑ کر جان تیرے آستانے سے 

لگایا               جی       بہت          پر          جی        نہ            لگا

منایا نہیں گیا مجھ سے اس بار 

اُس کی ناراضگی میں آباد کوئی اور تھا

دل چاہتا ہے ہر وقت تیرے  صدقے اُتاروں جاناں

بھلا اس قدر بھی حسین ہوتا ہے محبوب کسی کا

چلو اچھا ہوا کام آگئی دیونگی اپنی 

وگرنہ ہم زمانے بھر کو سمجھانے کہا جاتے 

دعا شاعری اردو

میری دعا ہے کہ خوش رہو تم 

ملے نہ کوئی غم ، جہاں بھی رہوتم 

سمندر کی طرح دل ہے گہرا تیرا 

خوشیوں سا بھرا رہے دامن تیرا

تم جو کہوں وہ ہر خواہش پوری ہو تمہاری 

خُدا سے بس یہی دعا ہے میری

نازکی اس کے لب کی کیا کہتے 

پنکھڑی اِس گلاب کی سی ہے

فیس بک شاعری

میں محبت میں بچوں کی طرح ہوں

جو میرا ہے کسی اور کو کیوں دوں

اُس     کا            میرے      “روبرو” آنا        

وقت کا سب سے قیمتی لمحہ ہوتا ہے

عشق نازک مزاج ہے بے حد 

عقل کا بوجھ اُٹھا نہیں سکتا

Sad Love Poetry in Urdu

اردو شاعری تنہائی

کسی حالت میں بھی تنہا نہیں ہونے دیتی 

ہے یہی ایک خرابی مری تنہائی کی

نگاہیں اُسی راہ میں جا کے ٹھہر گئی ہیں

جو         راہ       نفیس تیری گلی     کو      جاتا ہے

اجنبی شہر کے اجنبی راستے 

میری تنہائی پہ مسکراتے رہے

میں بہت دیر تک یونہی چلتا رہا

تم بہت دیر تک یاد آتے رہے

عجیب شخص ہے مجھ سے گریز پا بھی ہے

نظر نہ آوں تو مجھے۔۔۔ ڈھونڈتا بھی ہے

وہ گر جائیں پھر قدموں میں 

ہم ہٹ جائیں تو کیا تماشہ ہو

اردو نظم شاعری

میری روح میں جو اُتر سکیں 

وہ محبتیں مجھے چاہیئں

جو ماٰب ہو یا عذاب ہو

وہ رفاقتیں مجھے چاہیئں

انہی ساعتوں کی تلاش ہے

وہی فرصتیں مجھے چاہیئں

کہیں مل سکے تو سمیٹ لا 

میری روزوشب کی کہانیاں

جو غباروقت میں چُپ گئیں

وہ حکائتیں مجھے چاہیئں

Urdu Poetry Text Copy

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *