اردو ٹائپنگ سیکھیں ۔ ان پیج میں اردو فونیٹک کی بورڈ استعمال کرنے کا اسان طریقہ
اگر آپ ان پیج میں اردو ٹائپنگ سیکھنا چاپتے ہیں توان پیج کورس کا یہ حصہ آپ کے لئے بہت اہم ہے۔ کیونکہ اس حصے میں ہم نے ان پیج میں بنیادی ٹائپنگ کی اوپر ایک مکمل ویڈیو ٹیوٹوریل بنا یا ہے جس مدد سے آپ ان پیج میں بنیادی حروف کو ٹائپ کرنے اور ان حروف کے لئے کی بورڈ کی بٹن کو استعمال کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔
اس ویڈیو میں آپ کیا سیکھیں گے؟
اس ویڈیو میں ہم نے ان پیج اردو ٹائپنگ کے حوالے سے مندرجہ ذیل بنیادی چیزوں کا احاطہ کیا ہے۔
ان پیج سافٹ وئیر میں بنیادی حروف ٹائپ کرنے کا طریقہ
اپنے کی بورڈ کو فونیٹک کی بورڈ میں تبدیل کرنے کا طریقہ
کی بورڈ کو اردو سے انگلش اور انگلش سے اردو میں تبدیل کرنے کا طریقہ
ان پیج 2009 کی بورڈ سیٹنگ
اردو حروف کے لئے کی بورڈ کی متعلقہ بٹن
:ان پیج کی بورڈ سیٹنگ
جب ہم اپنے کمپیوٹر پر ان پیج سافٹ وئیر انسٹال کرتے ہیں۔ تو ان پیج میں بہت سارے کی بورڈ موجود ہوتے ہیں۔ جیسا کہ مونو ٹائپ، سندھی، کشمیری، فارسی، عربی اور پشتو وغیرہ ۔لیکن اردو ٹائپنگ کے لئے ہم زیادہ تر فونیٹک کی بورڈ کو استعمال کرتے ہیں ۔ جو کہ نہایت سادہ اور اسان ہے۔
اس لئے ضروری ہے کہ ان پیج انسٹال کرنے کے بعد سب سے پہلے اپنے کی بورڈ کو فونیٹک کی بورڈ میں تبدیل کرے۔ کیونکہ فونیٹک کی بورڈ کے تمام بٹن ہمارے کی بورڈ پر موجود بٹن سے ملتے جلتے ہیں۔
اگر آپ علاقائی زبانوں میں جیسا کہ پشتو، سندھی ، سرائیکی یا کشمیری میں کوئی ڈاکومنٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کی بورڈ سیٹنگ کی مدد سے متعلقہ زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اپنے کی بورڈ کو فونیٹک کی بورڈ میں کسیے تبدیل کرے؟
ان پیج کو انسٹال کرنے کے بعد ہمارا ڈیفالٹ کی بورڈ مونو ٹایپ ہوتا ہے۔ جو کہ نئے سیکھنے والوں کے لئے تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے کی بورڈ کو فونیٹک میں تبدیل کرے۔ جس کی مدد سےآپ اردو ٹائپنگ بہت آسانی سے کرسکتے ہیں۔
اپنا کی بورڈ مندرجہ ذیل طریقے سے تبدیل کیجئے۔
Step 1
Open your InPage software. Click Edit from the menu and then click Preferences and then select Keyboard Preferences.
Step 2:
In Keyboard Preferences, you will see all the available keyboards like Monotype, Kashmiri, Farsi, etc. Select Phonetic Keyboard from the keyboards menu and then click on Ok. If you need Pushto or Sindhi keyboard. You can also enable it from this section.
اردو ٹائپنگ کا عملی ویڈیو
خلاصہ
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ نے ان پیج میں اردو ٹائیپنگ کا طریقہ سیکھا ہوگا۔ اگر آپ مکمل ان پیج کورس سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے ان پیج کورس سے فائدہ اٹھا ئیں۔