اردو کی بہترین شاعری | اردو شاعری کا مجموعہ

اردو کی بہترین شاعری

Urdu Poetry

گرتیری محبت پہ اتنا غالب ہے 

تو محبت نہیں بھرم ہے تیرا

جی چاہتا ہے اسے دیکھوں یوں ہی عمر بھر

کوئی طلب نہ ہو دل اسکی طلب کے سوا

تیرے خاموش ہونٹوں پر محبت گنگناتی ہے

تو میرا ہے میں تیری ہوبس یہی آواز آتی ہے

محبت کا تقاصہ ہے ذرا دوری رکھی جائے

بہت نزدیکیاں اکثر بڑی تکلیف دیتی ہے

محبت ہو بھی جائے تو کھبی اظہار مت کرنا 

یہ دنیا سچے جذبوں کی بڑی توہین کرتی ہے

ہم بھی کتنے سادہ سے فقیر ہیں نا؟

دیکھ لینے کو ملاقات سمجھتے ہیں

محبت کی شام جلا کر تو دیکھو

ذرا دل کی دنیا سجا کر تو دیکھو

تمہیں ہو نہ جائے محبت تو کہنا

ذرا ہم سے نظریں ملا کر تو دیکھو

اردو شاعری

مجھے سمجھایا نہ کروکہ اب تو ہوچکی مجھ کو

محبت مشورہ ہوتی تو تم سے پوچھ کر کرتے

اگر عشق ہوا دوبارہ تو بھی تجھ سے ہی ہوگا

میرے جوان دل کو تجھ پر اتنا بھروسہ ہے

چُپ چاپ گزاریں گے تیرے بِنا بھی یہ زندگی 

لوگوں کو سیکھا دیں گے محبت ایسے بھی ہوتی ہے

مثال آتش ہے یہ روگ محبت بھی

روشن تو خوب کرتا ہے مگر جلاجلا کے

میری کتاب محبت میں اُس کا ذکر تک نہیں 

وہ خوش خیال کن غلط فہمیوں میں رہتا ہے

بیمار محبت کو شفا ہوگی طبیبو

نسخے میں اگر شربت دیدار لکھا ہو

اس کو پانے کا کہا سوچا تھا

اچھا لگتا تھا سو محبت کرلی

یہ نہ سمجھو کہ ہمیں تم سے محبت نہیں 

ہمیں تو عادت ہے بس خاموش رہنے کی

محبت کو سمجھنا ہے تو ناصح خود محبت کر

کنارے سے کبھی اندازہ طوفاں نہیں ہوتا

محبت شاعری کا مجموعہ

سوچ کر رکھنا ہماری سلطنت میں قدم

ہماری محبت کی قید میں ضمانت نہیں

ساری دنیا کی محبت سے کنارہ کرکے 

ہم نے رکھا ہے فقط خود کو تمہارا کرکے

تیری محبت میں بس یہی مقام چاہئے 

تیرے نام کے ساتھ اپنا نام چاہئے

مل جائیں جو تیری قربت کےکچھ لمحے 

باقی کی ساری زندگی میں خیرات کردوں

جس کو دنیا جنون کہتی ہے

میرا ہوش وحواس ہوتاہے

فنا عشق کی منزل مگر تابندہ 

دردِجی سے ہوئے کئی دانش مند پیدا

مل گیا ہوگا کوئی اور اُسے 

لاکھوں پڑے ہوئے ہم سے بہتر

جو کہامیں نے کہ پیار آتاہے مجھ کو تم پر 

ہنس کے کہنے لگا اور آپ کو آتا کیا ہے

رابطے حد سے بڑھ جائیں تو غم ملتے ہیں 

ہم اِس لئے ہر شخص سے کم ملتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: فیض احمد فیض شاعری

ہم میں کیا ہے کہ ہمیں یاد کرے گا کوئی 

اچھے اچھوں کو یہاں لوگ بھلا دیتے ہیں

تیرا ہر انداز اچھا ہے

سوائے نظرانداز کرنے کے

سر ہو سجدے میں دل میں دغا بازی ہو

ایسے سجدے میں بھلا کیسے خُدا راضی ہو

خوبصورت اردو شاعری

اک عمر سے فریبِ سفر کھا رہے ہیں ہم 

معلوم ہی  نہیں کہ کدھر جارہے ہیں ہم

احمد ندیم قاسمیؔ

کیا خبر اِک نظر ہی پڑجائے

ہم تمہارے لئے ہی سنورتے ہیں

Sad Poetry in Urdu

دیکھ لو میں کیا کمال کر گیا

زندہ بھی اور انتقال کر گیا

یاد آوں تو بس اتنی سی عنایت کرنا

اپنے بدلے ہوئے لہجے کی وضاحت کرنا

تم تو چاہت کا شاہکار ہواکرتے تھے

کس سے سیکھاہے الفت میں ملاوٹ کرنا

ایسے قیدی کو کیا کہے کوئی 

جس کو زنجیر سے محبت ہو 

بڑی سوچیں میرے چہرے پہ چپکی رہ گئیں

میں جواں عمری میں ہی صدیوں پرانا ہوگیا

رسم ہے کہنا ہی پڑتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے

خیریت سے کون ہے صاحب، مزے میں کون ہے

اردو کی بہترین شاعری

جو دل میں قیام کرتے ہیں

وہی نیندیں حرام کرتے ہیں

Urdu Shayari

نظر انداز کرتے ہولوہٹ جاتے ہیں نظروں سے

اِنہی نظروں سے ڈھونڈوگے جب ہم نظر نہ آئیں گے

تم نے سوچا بہت مل جائیں گے چاہنے والے

پر یہ نہ سوچا کہ فرق ہوتا ہے چاہتوں میں بھی

گہرائیاں میرے الفاظ کی تجھے لے ڈوبیں گی

بہتر ہے تُو میرے ذوق کے ساحل پہ کھڑا رہ

جانا مجھے تیرے بِنا رہنا نہیں آتا

بہت کچھ دل میں آتا ہےمگر کہنا نہیں آتا

وہ جسے سمجھتا تھا زندگی ، میری دھڑکنوں کا فریب تھا

مجھے مسکرانا سکھاکے وہ میری روح تک کو رلایا

اردو شعر و شاعری

دل عجب شہر کہ جس پر بھی کھلا در اس کا 

وہ مسافر اسے ہر سمت سے برباد کرے

یہ دنیا ہے یہاں دل میں سمانا کس کو آتا ہے

مٹانے والے لاکھوں ہیں بنانا کس کو آتاہے

یہ مطلب کی دنیا ہے یہاں سنتا نہیں فریا د کوئی

ہنستے ہیں تب لوگ جب ہوتا ہے برباد کوئی

انداز بدل لینا ، آواز بدل لینا 

دنیا کی محبت میں، اطوار بدل لینا

موسم جو نیا آئے،رفتار بدل لینا

اغیار وہی رکھنا، احباب بدل لینا

آواز اگر دو تو، کترا کے نکل جانا

ہراِک سے جُدا رہنا ، ہراِک سے خفا رہنا

جاتے ہوئے ، راہی کومنزل کا پتہ دے کر

رستے میں رلا دینا، رستے میں رلا دینا

Urdu Poetry Text Copy

One Comment

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *