انسانیت پر اقوال -خوبصورت اور بہترین اقوال زریں

اُردو اقوال زرین کی اس حصے میں ہم نے انسانیت پر اقوال کا مجموعہ بنایا ہے۔ جس میں انسانیت کی موضوع پر مشہور اقوال زریں موجود ہیں۔ 

انسانیت پر اقوال

وہ بلندی کس کام کی ؟ جس پر انسان چڑھے اور انسانیت سے گرجائے۔

اپنے جذبات کو کچل کر دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا، یہی وہ منزل ہے جہاں انسانیت تکمیل پاتی ہے۔ 

انسانیت وہ چیز ہے جو دشمن کو بھی سھارا دینے پر مجبور کردیتی ہے اور احساس وہ چیز ہے جس میں غیروں کا دکھ بھی آپ کو اپنا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامیابی پر اقوال زریں

دولت اور عہدے انسان کو عارضی طور پر بڑا کرتے ہیں لیکن انسانیت اور اچھا اخلاق انسان کو ہمیشہ بلند درجے پر رکھتا ہے۔

جو دوسروں کی تکلیف پر بے چین نہ ہو جائے اس کو انسان کہنا ہی انسانیت کی توہین ہے۔ 

شیخ سعدیؒ

انسان کی انسانیت تب ختم ہوتی ہے جس اُسے دوسروں کے دکھوں پر ہنسی آنے لگے۔

سمجھ دار انسان تمام انسانوں سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے خواہ دوسرا انسان استاد ہو یا دروازے پر کھڑا چوکیدار۔

دل اس سے نہیں پہچانا جاتا کہ آپ کتنی محبت کرتے ہیں بلکہ اس بات سے کہ لوگ آپ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

کسی کے لئے سُکھ ڈھونڈنے والے کی ذات پر سُکھ آسمان سے برستے ہیں۔

ہمیشہ لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ نہ جانے کب زندگی کی شام ہوجائے ۔ ماں کی کی بد دعا سے بچو یہ تمہارے لئے دوزخ ہے۔

جینے کی سب سے بڑی شان کبھی نہ گرنے میں نہیں بلکہ جب بھی گرتے ہیں اٹھنے میں ہے۔

نیلسن منڈیلا

معاشرے کا پیمانہ اس بات سے پایا جاتا ہے کہ وہ اپنے کمزور ترین اور بے بس شہریوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں۔
جمی کارٹر

آخر میں ہم اپنے دشمنوں کی باتیں نہیں بلکہ اپنے دوستوں کی خاموشی کو یاد رکھیں گے۔
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر

برائی کی فتح کے لیے صرف ایک چیز ضروری ہے کہ اچھے آدمی کچھ نہ کریں۔
ایڈمنڈ برک

دنیا کی بہترین اور خوبصورت چیزیں نہ دیکھی جا سکتی ہیں اور نہ ہی چھوا جا سکتی ہیں- انہیں دل سے محسوس کرنا چاہیے۔
ہیلن کیلر

صرف ایک چیز جو بنی نوع انسان کو نجات دے گی وہ ہے تعاون۔
برٹرینڈ رسل

جب ہم مشکلات کے بغیر زندگی کی آرزو رکھتے ہیں، تو ہمیں یاد دلائیں کہ بلوط مخالف ہواؤں میں مضبوط ہوتے ہیں اور ہیرے دباؤ میں بنتے ہیں۔
پیٹر مارشل

اگر آپ کو انسانیات پر اقوال پسند آئے ہیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں۔ مزید اس طرح اردو اقوال زریں کے لئے پمارے ویب سائٹ کو ضرور سبسکرائب کریں۔

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *