ان پیج اردو 3 پروفیشنل کورس اردو زبان میں: مکمل ان پیج سیکھیں

اگر آپ ان پیج اردو 3 پروفیشنل کورس اردو زبان میں سیکھنا چاہتے ہیں۔ تو آسان ٹیکنالوجی کی طرف سے ان پیج کا یہ مفت کورس آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ کیونکہ اس کورس کی مدد سے آپ عملی طور پر مکمل ان سیکھ سکھتے ہیں۔ اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد آپ اس قابل ہوجائینگے کہ آپ ان پیج میں کسی بھی طرح کا ڈاکومنٹ بہت آسانی سے تیار کر سکیں گے۔ 

ہم نے ایک مکمل ان پیج ویڈیو ٹیوٹوریل بنایا ہے۔ جس میں ہم نے ابتدائی لیول سے لے کر ایڈوانس لیول تک ان پیج کا عملی طور احاطہ کیا ہے۔ اس کورس میں ہم نے ان پیج کی ان تمام پہلوں پر بھی بات کی ہے۔ جو زومرہ زندگی ہم استعمال کرتے ہیں۔ مکمل کورس کی ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک کریں۔

ان پیج اردو

ان پیج سافٹ وئیر کیا ہے؟

ان پیج ایک اُردو ٹیکسٹ ایڈیٹر یا ورڈ پراسیسر ہے۔ جس مدد سے ہم اُردو، پشتو، عربی، فارسی اور کچھ دیگر علاقائی زبانوں کی دستاویزات (ڈاکومنٹس) بہت آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ 

اس کے ساتھ ساتھ ہم ان پیج میں مختلف اردو پیپرز، داخلہ فارم، اردو اشتہارات، پروفارمہ وغیرہ بنا سکتے ہیں۔

:ان پیج اردو کا استعمال

عام طور پر ان پیج سافٹ وئیر میں اردو کے کتابیں، میگزین، اخبارات اور ہر اُس دستاویز بنا سکتے ہیں جو ہم اردو میں ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں۔ 

آج کل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کادور ہے۔ اس لئے ان پیج سافٹ کی مدد سے ہم اپنے سوشل میڈیا فلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک، ٹیوٹر، انسٹا گرام، یوٹیوب وغیرہ کے لئے اشہتارات اور پوسٹر بنا سکتے ہیں۔ 

آپ ان پیج کی مدد سے اپنے یوٹیوب چینل کے لئے اردو تھمبنیل بھی بنا سکتے ہیں۔ 

ان پیج کو دوسرے سافٹ وئیرجیسا کہ کورل ڈرااور ایڈوب فوٹوشاپ کے ساتھ مل کربھی  استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کورس میں آپ کیا سیکھیں گے؟

اردو ان پیج کی اس کورس میں ہم نے مندرجہ ذیل موضوعات کا احاطہ کیا ہے۔

نمبر 1: ان پیج 3 میں نیا ڈاکومنٹ بنانا 

نمبر2: ان پیج سافٹ وئیر کا استعمال 

نمبر3: ان پیج میں پیج کا سیٹ آف بنانا 

نمبر4: ان پیج میں ربن، مین سکرین، فونٹ مینو، فونٹ سائز ، ٹائیٹل بار اور زبان کا انتخاب کرنا

نمبر 5: ٹول باکس کا تعارف اور استعمال

نمبر 6: ان پیج میں ٹیکسٹ لکھنا

نمبر7: روٹیشن ٹول کی مدد سے ٹیکسٹ کو گھمانا 

نمبر8: ٹیکسٹ ٹول باکس اور ٹائیٹل ٹیکسٹ ٹول باکس کا استعمال 

نمبر9: ان پیج3 میں مختلف قسم کی تصاویر کیسے داخل کریں۔ 

نمبر 10: ان پیج میں ٹیبل ڈئزائن کرنے کا طریقہ

نمبر11: ٹیبل لے آوٹ تبدیل کرنے کا طریقہ

نمبر12: انپیج پروفیشنل میں مختلف علامات لگانے کا طریقہ

نمبر 13: کسی بھی ان پیج ڈاکومنٹ کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرنے کا طریقہ 

نمبر 14: اپنے کی بورڈ کو انگلش میں تبدیل کرنا

نمبر 15: انپیج ٹیکسٹ کو فوٹو شاپ میں لانے کا طریقہ

نمبر 16: ان پیج ٹیکسٹ کورل ڈرا میں لانے کا طریقہ

نمبر 17: ان پیج اردو فونیٹک کی بورڈ سیٹنگ

نمبر 18: ان پیج میں اپنے کسی ڈاکومنٹ کو محفوظ کرنے کا طریقہ

نمبر 19: ان پیج ڈاکومنٹ کو پرنٹ کرنے کا طریقہ

نمبر 20: ان پیج کورس کا خلاصہ

ان پیج پرفیشنل کورس ویڈیو ٹیوٹوریل

خلاصہ

مجھے امید ہے کہ ان پیج اردو کا یہ کورس آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اگر پھر بھی آپ کی ذہن میں ان پیج کے حوالے سے کوئی سوال ہے تو نیچے کمنٹ سیکشن میں اپنا سوال پوچھ سکتے ہیں۔ 

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *