ان پیج میں تصویر لگانے کا اسان طریقہ : مکمل ویڈیو کے ساتھ

ان پیج کورس کی اس حصے میں ہم ان پیج ڈاکومنٹس میں تصویر لگانے کا طریقہ سیکھیں گے۔ جیسا کہ ہم ان پیج سافٹ وئیر میں مختلف اخبارات، رسالے، کُتب، اشتہارات، اردو کالم وغیرہ بنا سکتے ہیں۔ جس میں ہم مختلف قسم کی تصاویر لگاتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم ان پیج میں تصویر لگانے کی طریقہ کار کو سمجھے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ ہم اگر ان پیج کی کسی ڈاکومنٹ میں تصویر لگائے تو اس کا سائز تبدیل کرنا، یا کسی ان پیج ڈاکومنٹ میں لوگو اور مونو گرام لگانا یہ سب ہم عملی طور پر سیکھیں گے۔

ان پیج میں تصویر لگانے کا طریقہ

:ان پیج میں مختلف قسم کی تصاویر کیسے لگا ئیں

 مختلف قسم کی تصاویر لگانے کے لئے مختلف ٹولز استعمال کی جاتی ہیں۔ مثلاََ ہم کسی تصویر کو مستطیلی ، دائروی یا  بیزوی شکل میں ان پیج کی کسی ڈاکومنٹ میں لگا سکتے ہیں۔

اس کے لئے ہم ٹول باکس میں سے مندرجہ ذیل ٹولز استعمال کرتے ہیں۔

1. Rectangular Picture Tool Box:

اس ٹول کی مدد سے ہم کسی بھی تصویر کو مستطیلی شکل میں لگا سکتے ہیں۔ 

2. Round Rectangular Picture Tool Box :

اس ٹول کی مدد سے ہم کسی تصویر کو دائروی مستطیلی(گول مستطیل ) شکل میں لگا سکتے ہیں۔

3۔ Elliptical Picture Tool Box:

اگر ہم کسی تصویر کو بالکل گول یا دائروی شکل میں لگانا چاہے تو اس کے لئے ہم ایلیپٹکل فکچر ٹول باکس کو استعمال کرتے ہیں۔

نیچے دیئے گئے تصویر میں ان تمام ٹولز کے وضاحت کیاجا چکا ہے۔

InPage Picture Tool Box

ان پیج ڈاکومنٹ میں تصویر لگانے کا عملی ویڈیو

خلاصہ

ان پیج کورس کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اب آپ اس قابل ہونگے کہ آپ ان پیج کی کسی بھی ڈاکومنٹ میں بہت آسانی سے تصویر لگا سکے گے۔ اگر آپ مکمل ان پیج سافٹ وئیر سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے مفت ان پیج کورس سے فائدہ اٹھائے ۔

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *