:فوٹو شاپ میں اردو لکھنے کا آسان طریقہ

فوٹو شاپ میں اردو کیسے لکھیں؟اگر آپ نے اپنے کمپیوٹر پر ایڈوب فوٹو شاپ انسٹال کیا ہے۔ تو یقیناََ آپ ضرور سوچتے ہوگے کہ ایڈوب فوٹوشاپ میں اردو کیسے لکھیں؟ مثلاََ جب ہم اردو کا کوئی ڈیزائن بناتے ہیں ۔ تو اس میں ہم اردو ضرور لکھتے ہیں۔ اس لئےاج میں آپ کو فوٹو شاپ میں اردو لکھنے کا سب سے آسان طریقہ بتاوں گا، جس کی مدد سے اپ بہت آسانی سے فوٹو شاپ میں اردو فونٹ لکھ سکھتے ہیں۔

فوٹو شاپ میں اردو کیسے لکھیں؟

فوٹو شاپ میں اردو لکھنے کی دو بنیادی طریقے ہیں۔ 

  • فوٹو شاپ میں براہ راست اردو لکھنا
  • انپیج سافٹ وئیر سے فوٹو شاپ میں ٹیکسٹ لانا

فوٹو شاپ میں براہ راست اردو لکھنا۔

اگر آپ فوٹو شاپ میں براہ راست (ڈائریکٹ ) اردو لکھنا چاہتے ہیں ۔ تو اس کے لئے آپ کو ایک الگ سافٹ وئیر انسٹال کرنا پڑے گا۔ جس نام ہے(پاک اردوانسٹالر) اس سافٹ کو انسٹا کرنا نہایت اسان ہے۔ آپ اس کو کسی بھی ونڈو اپریٹنگ سسٹم پر انسٹال کرسکتے ہیں۔  

Pak Urdu Installer
Pak Urdu Installer

پاک اردو انسٹالر کو انسٹال کرنے کے بعد آپ اپنے کمپیوٹر کی ٹاسک بار میں جاکر زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ انگلش پر کلک کرکے آپ اپنے کی بورڈ کو اردو میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ 

زبان تبدیل کرنے کے بعد فوٹوشاپ کھولیں  جس میں آپ براہ راست اردو لکھ سکتے ہیں۔ 

:فوٹوشاپ میں براہ راست اردو لکھنے کی حدود

جب آپ ایڈوب فوٹو شاپ میں براہ راست اردو لکھتےہیں تو اس کی کچھ حدود ہیں مثلاََ فوٹو شاپ میں بہت مخصوص اردو فونٹس ہیں۔ جو آپ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جب آپ اردو ٹیکسٹ کی سائز کو فوٹو شاپ میں بڑھاتےہیں تو اس ٹیکسٹ کی معیار بہت زیادہ خراب ہوتی ہے۔ 

اگر آپ ایڈوب فوٹوشاپ میں پرکشش گرافکس اور تصاویر ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو دوسرا طریقہ استعمال کرنی کی ضرورت ہے۔ جس میں آپ آسانی اور آزادانہ طور پر اردو ٹیکسٹ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

فوٹو شاپ میں اردو کیسے لکھیں؟

ان پیج سے ایڈوب فوٹوشاپ میں اردو ٹیکسٹ کیسے امپورٹ کریں؟

  •   انپیج سافٹ ویئر سے فوٹوشاپ میں اردو ٹیکسٹ امپورٹ کرنے کے لیے آپ کو کورل ڈراجیسے سافٹ وئیر کو انسٹال کرنا پڑے گا۔ 
  • اگر آپ انپیج سے ٹیکسٹ کو فوٹو شاپ میں لانا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل مراحل پر عمل کریں۔ 
  • ا۔سب سے پہلے انپیج کو کھولھیں۔
  • انپیج میں کچھ ٹیکسٹ لکھیں۔
  • انپیج میں سیلیکشن ٹول پر کلک کریں۔
  • اپنے ٹیکسٹ کو کاپی کرے۔
  • کورل ڈرا سافٹ کھولیں۔
  • اپنے کاپی شدہ ٹیکسٹ کو پیسٹ کرے۔
  •  کورل ڈرا میں فائل کی مینو میں (ایکسپورٹ) پر کلک کریں۔اور پی-ایس-ڈی کو منتخب کرکے اپنے ٹیکسٹ کو ایڈوب فوٹو شاپ کو ایکسپورٹ کرے۔
  • اب فوٹو شاپ کھولیں اور جو فائل آپ نے ایکسپورٹ کیا وہ کھولیں۔

آپ ایڈوب فوٹوشاپ میں اپنے اردو ٹیکسٹ میں ٹیکسٹ کا رنگ، ٹیکسٹ سائز، شیڈو وغیرہ آسانی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔   

فوٹو شاپ میں آپ اہنے ٹیکسٹ کو فارمیٹ بھی کرسکتے ہیں۔ مثلاََ جے-پی-جی اور پی-این-جی فارمیٹ میں اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کرسکتے ہیں۔

دئے گئے ویڈیو میں فوٹو شاپ میں  اردو لکھنے کی طریقہ کے بارے میں ایک ویڈیو ٹیوٹوریل ہے۔ اس ٹیوٹوریل کو دیکھیں جس میں آپ اوپر دیے گئے تمام اقدامات کو عملی طور پر سیکھیں گے۔

فوٹو شاپ میں اردو لکھنے کا آسان طریقہ اس ویڈیو میں

نتیجہ

مجھے امید ہے کہ اس ٹیوٹوریل کو دیکھنے کے بعد، آپ فوٹوشاپ کے کسی بھی ورژن میں اردو تحریر لکھ سکیں گے۔ اگر آپ کو اب بھی کوئی الجھن ہے تو نیچے تبصرہ سیکشن میں اپنے سوالات پوچھیں۔ اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند ہے تو اپنے دوستوں سے ضرور شئیر کرے۔

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *