بہترین اقوال زرین - زندگی بدلنے والے مختصر اردو اقوال

اردو اقوال زرین کا یہ حصہ بہترین اقوال پر مشتمل ہے۔ جس میں ہم نے زندگی بدلنے والے مختصر اُردو اقوال کا مجموعہ بنایا ہے۔  یہ بہترین اور مشہور اقوال کا ذخیرہ ہے جس میں حکمت بھری سنہری باتیں اور اقوال موجود ہیں۔

Life Changing Quotes in Urdu
بہترین اقوال زرین

بہترین اقوال زرین

انسان کی روح کی اصل کیفیت غم ہے خوشی ایک عارضی شے ہے۔ 

علامہ محمد اقبالؒ

اپنے اخلاق کو پھول جیسا بنالو، تاکہ پاس بیٹھنے والا خوشبو تو حاصل کرلے۔

گناہ کو پھیلانے کا ذریعہ بھی مت بنو۔۔ کیوں کہ ہوسکتا ہے آپ تو توبہ کرلو پر جس کو گناہ پر لگایا ہے وہ آپ کی آخرت کی تباہی کا سبب بن جائے۔

کسی چیز کو سمجھنا اس کے بارے میں معلومات سے بہتر ہوتا ہے۔ کیونکہ سینکڑوں لوگ آپ کو جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو آپ کو سمجھتے ہیں۔

بیٹیاں پھولوں کی طرح ہوتی ہیں۔ اور یہ پھول آپ کے گھر کی زینت ہیں۔

مخلص شخص کو ہمیشہ بے وقوف سمجھا جاتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہوتا وہ سب سمجھتا اور جانتا ہے بس وہ اپنے صبر کی وجہ سے لوگوں کی گھٹیا حرکات کو نظر انداز کردیتا ہے۔

ایک آدمی جو پچاس سال کی عمر میں دنیا کو ویسے ہی دیکھتا ہے جیسے وہ بیس سال کی عمر میں دیکھتا تھاتو اس نے زندگی کے تیس سال ضایع کردیے۔

محمدعلی باکسر

بزرگ بننے سے پہلے علم حاصل کرو۔

ایسی غربت پر صبر کرنا جس میں عزت محفوظ ہو، اس امیری سے بہتر ہے جس میں ذلت و رسوائی ہو۔

چھوٹا بن کہ رہو گے تو بڑی بڑی نعمتیں ملینگی، کیوں کہ بڑا ہونے پر تو ماں بھی گود سے اتاردیتی ہے۔

دلوں میں رہنا سیکھیں، غرور میں تو سبھی رہتے ہیں۔

اگر ایک بار انسان ہارنے کے بعد بھی مُسکرادے تو جیتنے والا اپنی جیت کی خوشی کھودیتا ہے۔

جسمانی امراض پرہیز سے جاتے ہیں اور روحانی امراض پرہیزگاری سے۔

بوجھ اُٹھانے والا کسی پہ بوجھ بننا پسند نہیں کرتا۔

قاسم علی شاہ

بہترین انسان عمل سے پہچانا جاتا ہے۔ کیوں کہ اچھی باتیں تو دیواروں پہ بھی لکھی ہوتی ہیں۔

انسان بزدل اتنا ہیں کہ خوابوں میں ڈرجاتا ہے۔۔۔۔ اور بے خوف اتنا کہ جاگتے میں بھی اپنے رب سے نہیں ڈرتا۔

جس لمحہ آپ اپنے آپ کو اہمیت دینا شروع کریں گے یہ دنیا بھی آپ کو اہمیت دینا شروع کردے گی۔

عقل مند انسان وہ ہے جو کام سے پہلے اس کے انجام کی فکر کرتا ہے۔

جو لوگ میانہ روی اختیار کرتے ہیں کبھی کسی کے محتاج نہیں ہوتے ۔

جنت کا تصور دنیا کو خوبصورت بنانے کے لئے ہے لیکن اگر جنت کو پانے کے لئے دنیا کو بگاڑنا پڑے تو دنیا مت بگاڑو بلکہ جنت کے اس بگڑے ہوئے تصور کو سنوارو۔

شیخ سعدیؒ

عطر سے کپڑوں کو مہکا لینا بڑی بات نہیں مزہ تو تب ہے کہ انسان کے کردار سے خوشبو آئے۔

جو لوگ دوسروں کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کرتے ہیں وہ خود بھی کہیں نہ کہیں استعمال ہوجاتے ہیں۔

قلم اُٹھانے سے پہلے اتنی تحقیق کرو کہ تمہارے لکھے پر کوئی دوسرا قلم نہ اُٹھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: واصف علی واصف کے اقوال  

علم بے عمل آزار ہے اور عمل بغیر اخلاص بے کار ہے۔

مشک وہ ہے جو اپنی خوشبو سے اپنا پتہ خود دے، نہ کہ عطار بتائے کہ یہ مشک ہے۔

شیخ سعدیؒ

تمہارے نفس کی تربیت کے لئے اتنا کافی ہے۔۔۔۔ تم ان چیزوں سے دوری اختیار کرو جو تمہیں دوسروں میں بری لگتی ہیں۔

انسان جب اپنی خواہشات اور ضروریات محدود کرلیتا ہے تو پھر اُسے جھوٹ بولنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔

کسی سے محبت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اُسے ہمیشہ اپنی دعاوں میں یاد کیا جائے۔

اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے تو اپنے بچوں کو اچھے اخلاق سکھاو۔

ایک ہزار قابل انسان مرجانے سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا کہ ایک احمق کے صاحبِ اختیار ہونے سے ہوتا ہے۔

مولانا رومیؒ

انسان دوسرے انسان کو جو سب سے قیمتی تحفہ عطا کرسکتا ہے وہ وقت ہے اس سے قیمتی تحفہ انسان ، انسان کو نہیں دے سکتا ۔ 

اشفاق احمد

کھبی کھبی آپ کے پاس رونے کے لئے کندھا نہیں ہوتا لیکن سجدے میں رونے کے لئے زمین ضرور ہوتی ہے۔

ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرو کیوں کہ انسان پہاڑوں سے نہیں، پتھروں سے ٹھوکر کھاتا ہے۔

ہر کامیاب شخص کے پاس ایک تکلیف دہ کہانی ہوتی ہے اور ہرکہانی کا انجام کامیابی ہوتی ہے اس لئے تکلیف کو بدراشت کرنے کی عادت ڈالو اور کامیابی کے لئے تیار ہو جاو۔

علم کا ایک قطرہ جہالت کی سمندر سے بہتر ہے اور عمل کا ایک قطرہ علم کے سمندر سے افضل ہے۔

عقل جیسے کوئی دولت نہیں اور جہالت جیسی کوئی غربت نہیں۔

بھوک کسی قسم کی بھی ہو بہت خطرناک ہے۔

سعادت حسن منٹوؔ

اپنا راز دوست سے بھی نہ کہو خواہ مخلص ہو، کیا خبر کہ ایک دن وہ دشمن بن جائے۔ اسی طرح ہر وہ تکلیف جو تم دشمن کو پہنچا سکتے ہو نہ پہنچاو، شاید یہی دشمن ایک دن تمہارے دوست بن جائے۔

شیخ سعدیؒ

آپ کبھی بھی لوگوں کی سوچ کو اپنے بارے میں تبدیل نہیں کرسکتے اس لئے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی اس طریقے سے بسر کیجئے ، جو آپ کو خوشی دے۔

معاف کر دینے سے انسان کی اپنی روح پاک ہوجاتی ہے۔

کچھ باتوں کا جواب صرف خاموشی ہوتی ہے اور خاموشی بہت خوب صورت جواب ہے۔

اکڑ جتنی زیادہ ہو اتنی ہی شدت سے ٹوٹتی ہے اور دھوکا جتنا بڑا ہو اتنی ہی طاقت سے اپنے محور پر پلٹ کر آتا ہے۔

بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں سے زیادہ اپنے عیوب پر نظر کرے۔

اچھے رشتوں کو وعدوں اور شرطوں کی ضرورت نہیں ہوتی اس کے لئے صرف دو لوگ چاہیں جن میں ایک بھروسہ کرسکے اور دوسرا اُسے سمجھ سکے۔

آپ انسان کا اصل رنگ تب دیکھتے ہیں جب اُس کے کسی کام کے نہیں رہتے۔

وقت برف کی طرح ہے جو وقت کا استعمال کرے گا وہ فائدہ اٹھا ئے گا جو دیر کرے گا وہ نقصان اٹھائے گا۔

جو شخص خُدا کی اطاعت کرتا ہے اُسے دوست رکھو۔ کیوں کہ صالح کو دوست رکھنا حق تعالیٰ کو دوست رکھنا ہے۔ 

حضرت حسن بصریؒ

اگر آپ یہ بہترین اقوال زرین پسند کرتے ہیں تو   اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں ۔مزید ایسے خوبصورت اقوال زریں کے لئے ہمارے ویب سائٹ کو ضرور سبسکرائب کرے۔ 

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *