تصویر پر شاعری

تصویر پر شاعری

تصویر پر شاعری

ترے جمال کی تصویر کھینچ دوں لیکن 

زباں میں آنکھ نہیں آنکھ میں زبان نہیں 

جگر مراد آبادی

تُو نے جب پیار سے تھا نام پُکارا میرا

کاش اُس وقت بناتا کوئی تصویر میری

اے مصور ! تجھے تب اُستاد مانوں گا

درد بھی کھینچ میری تصویر کے ساتھ

میں قلم چھوڑ چکا ، آخری تصویر کے بعد 

مجھ سے کچھ بن نہیں پایا، تری تصویر کے بعد

مشترک دوست بھی چھوڑے ہیں، تجھے چھوڑنے پر 

مجھ کو دیوار ہٹانی پڑھی ۔۔۔۔۔ تصویر کے بعد

عمیر نجمیؔ

تباہ ہو کے حقائق کے کھردرے پن سے 

تصوارات کی تعمیر کررہاہوں میں 

سوچتا ہوں اُسے تصویر سے باہر کھینچوں 

اس طرح تو مجھے حاصل نہیں ہونے والا

تصویر کے دو رخ ہیں جاں اور غم جاناں 

اک نقش چھپاتا ہے، اک نقش دکھاتا ہے

تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت 

ہم جہاں میں تیری تصویر لئے پھرتے ہیں

داغ دہلویؔ

اُنگلیاں ٹوٹ گئیں پتھر تراشتے تراشتے 

اور جب بنی تصویر یار کی تو خریدار آگئے

تصویر پر منتخب اشعار

ہے یہی شکوہ تری تصویر سے ہم کو 

تو نظر تو آتا ہے باہر نہیں آتا

تصویر شاہکاروں وہ لاکھوں میں بِک گئی 

جس میں بغیر روٹی کے بچہ اُداس ہے

تصویر کھینچ لی ہے تیرے شوخ حسن کی 

میری نظر نے آج خطا کے مقام سے

دل میں تصویر تیری آنکھ میں آثار تیرے 

زخم ہاتھوں میں لئے پھرتے ہیں بیمار تیرے

بھیج کر تمہیں اپنی ہنستی ہوئی تصویر

غرور تمہارا خاک میں ملا سکتا ہوں

کھبی اُس حسنِ دل آراکی بھی تصویر بنا 

جو تری سوچ کے خاکوں میں لہو بھرتا ہے

احمد فرازؔ

بہت بے چین ہوجاتا ہے جب کھبی دل میرا 

میں اپنے جیب میں رکھی ماں کی تصویر کو دیکھ لیتا ہوں 

اُس کی ایک تصویر کھینچی تھی 

اب وہ تصویر۔۔۔ کھینتی ہے مجھے

صرف تمہاری تصویر دیکھتا ہوں 

قسم سے اور کوئی نشہ نہیں کرتا میں 

بِن دیکھے اُس کی تصویر بنالوں گا

آج تو میں نے اس کو اتنا دیکھا ہے

اگر مل جاتی مجھے دودن کی بادشاہی سنگدلؔ

میری ریاست میں تیری تصویر کے سکے ہوتے

تصویر کی موضوع پر بہترین اشعار

آنکھوں میں اتر آئی ہے تصویر تمہاری 

اک پیکر رعنائی ہے تصویر تمہاری 

میں تو اُسے چپ چاپ یوں ہی دیکھ رہاتھا

کس بات پہ شرمائی ہے تصویر تمہاری

آئینہ در آئینہ رہے گی یوں ہی روشن

شمع شب تنہائی ہے تصویر تمہاری

کیوں مجھ کو اس انداز سے وہ دیکھ رہی ہے

کیا میری تمنائی ہے تصویر تمہاری

حمایت علی 

آنکھوں سے بڑھ کر کوئی مصور نہیں خالدؔ

شکوں سے جو جذبات کی تصویر بنادے

چھپ چھپ کر دیکھتی ہوں تیری تصویر کو

کچھ ہوگیا ہے رانجھے تیری اس ھیر کو

اُس نے تعریف ہی کچھ اس انداز میں کی 

اپنی ہی تصویر کو سو بار دیکھا میں نے

تیری تصویر کے سامنے آنکھ نم سی ہے

تیرے ساتھ گزارا ہر پل یاد بھی ہے

ان یادوں کے سہارے تو جی رہاہوں میں 

زندگی کی امید تیرے بعد بھی ہے

اپنی تصویر کو رکھ کر تیری تصویر کے ساتھ 

میں نے اک عمرگزاری بڑی تدبیر کے ساتھ

آپ ہی تو نہیں مگر دل میں 

ایک تصویر آپ کی سی ہے

ایسی وسعت پَھلا کس کام کی اے خالق گُل

میری تصویر میں ،میں کم ہوں کھٹن زیادہ ہے

غم کی تشریح بہت مشکل تھی 

اپنی تصویر دکھا دی ہم نے

ہائے زود فراموش کی وہ خاص ادا 

روٹھناجب بھی تو کہنا میری تصویر دو

کہہ رہی ہے یہ تری تصویر بھی 

میں کسی سے بولنے ولی نہیں

کیا خبر کون کہاں ترک تعلق کر لے 

اب اکٹھے ہیں تو تصویر بنا لی جائے

تیری تصویر میں وہ رنگ بھرے ہیں میں نے 

لوگ دیکھیں گے تجھے اور پہچانیں گے مجھے

اُڑ جائیں گے تصویر سے رنگوں کی طرح ہم 

ہم وقت کی ٹہنی پہ پروندوں کی طرح ہیں

سفیر عباس شاہؔ

تو اگر اہل بصارت ہے تو حساس بھی بن 

دیکھ تصویر کی گہرائیاں تصویر نہ دیکھ

ایک تصویر کی تکمیل کے  ہم دو پہلو

رنگ بھرتا ہوا تو، رنگ بناتا ہوا میں 

تصویر پر خوبصورت اردو شاعری

سینے سے لگالوں تو لگ جاتی ہے سینے سے 

تم سے کہیں اچھی تصویر تمہاری ہے 

میں کہاں دیکھنے سے تکھتا ہوں 

تیری تصویر تھک گئی ہوگی۔۔۔۔

جون ایلیاؔ

دیکھتا ہوں تصویرِ یار تو آتا ہے خیال 

ہر بات لاجواب تھی ، اگر بے وفا نہ ہوتا

تیری تصویر سے کروں باتیں 

ہائے ! ممکن نہیں ملاقاتیں

بس یہی قیمتی شے تھی سو ضروری سمجھا

جلتے گھر سے تیری تصویر اُٹھا کر لے آئے

مجھے تصویر اپنی دوسری دو

پُرانی آنسووں سے دُھل گئی ہے

عامرؔ وہ آئیں یہ بات دوسری 

تصویر کافی ہے، تصور کافی ہے

عامر امتیاز عامرؔ

صرف تصویر رہ گئی باقی 

جس میں ہم ایک ساتھ بھیٹے تھے

اُسے کہو میرا دل اُداس ہے 

اُسے کہوں اپنی تصویر بھیجے

معصومیت کا کچھ ایسا انداز تھا میرے صنم کا 

اُسے تصویر میں بھی دیکھوں تو پلکیں چُھکا لیتی ہے

دوسرا عشق میسر ہے مگر کرتا نہیں 

کون دیکھے گا پرانی نئی تصویر کے بعد

کہا تصویر نے تصویر گر سے 

نمائش ہے مری تیرے ہنر سے

علامہ محمد اقبالؔ

Urdu Poetry on Picture

اگر آپ کو تصویر پر شاعری پسند آئی تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں۔ مزید اردو شاعری کے لئے ہمارے ویب سائٹ کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں شکریہ۔

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *