مقبول ترین ایپ تھریڈز کے حیرت انگیز فیچرز
آج کی تیز رفتار دنیا میں، جڑے رہنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، جس کے لئے سماجی رابطوں کے ویب سائٹس اور ایپس میں دن بدن اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔ جن میں سے، “تھریڈز” نے اپنے صارف دوست ڈیزائن اور دلچسپ خصوصیات کے ساتھ بہت کم وقت میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ اس بلاگ پوسٹ میں، ہم تھریڈز ایپ کے حیرت انگیز فیچرز پر بات کریں گے ، جو اسے بہت خاص اور دیگر سوشل میڈیا ایپس سے مختلف بناتی ہیں۔
فہرست
- تھریڈز ایپ کیا ہے؟
- تھریڈز ایپ کے حیرت انگیز فیچرز
- سادہ اور آسان یوزر انٹرفیس
- مختلف پلیٹ فارمز پر دستیابی
- پرائیوٹ پروفائل
- ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کریں
- تھریڈز پروفائل کو غیر فعال کریں
- انسٹاگرام سٹوری تھریڈز پر شئیر کرنا
- جارحانہ اور غیر اخلاقی الفاظ اور جملے چھپائیں
- ردوعمل اور جوابات
- رازداری کی ترتیبات
- زبان کا انتخاب
ٹھریڈز ایپ کیا ہے؟
تھریڈز ایپ ایک جدید ترین سوشل نیٹ ورکنگ ایپ ہے جو میٹا کمپنی نے 5 جولائی 2023 کو 100 سے زیادہ ممالک میں لانچ کیا ۔ سادگی اور رازداری کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا جانے والا، تھریڈز ایپ نے اپنے ظاہری شکل اور حیرت انگیز خصوصیات کے ذریعے مختصر وقت میں کروڑوں صارفین کو راغب کیا ۔ٹویٹر کا مدمقابل تھریڈز ایپ کے ذریعے آپ ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز آسانی سے پوسٹ کرسکتے ہیں۔ جس کے زیادہ تر خصوصیات مشہور سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ٹیویٹر سے ملتے جلتے ہیں ۔ تھریڈز ایپ گوگل پلے سٹور، آئی او ایس، اور ویب براوزر پردستیاب ہے۔صارفین کو تھریڈز استعمال کرنے کے لئے انسٹاگرام اکاونٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جس کی مدد سے وہ تھریڈز اکاونٹ با آسانی سائن اَپ کرسکتے ہیں۔
ٹھریڈز ایپ کے حیرت انگیز فیچرز
تھریڈز استعمال کرنے میں نہ صرف آسان اور سادہ ہے، بلکہ مختلف پلیٹ فارمز پر اس کی دستیابی، پبلک اور پرائیوٹ پروفائلز، اپنے فروفائل کو غیر فعال کرنا، ٹیکسٹ، ویڈیوز ،تصاویر اور سٹوری کا اشتراک، رازداری کی ترتیباب وغیرہ تھریڈز کےاہم فیچرز ہیں ۔ جن کا ہم نے تفصیلی جائزہ لیا ہے۔
سادہ اور آسان یوزر انٹرفیس
تھریڈز ایپ ایک سادہ اور آسان یوزر انٹرفیس کی حامل ہے، جو اسے ناقابل یقین حد تک صارف دوست بناتی ہے۔ سائن اپ کرنے سے لے کر پروفائلز کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے اور مختلف فنکشنلٹیز کے ذریعے نیویگیٹ کرنے تک، ایپ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر عمر کے صارفین اور ٹیکنالوجی کی جانکاری کے بغیر ہر کوئی آسانی سے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔
مختلف پلیٹ فارمز پر دستیابی
تھریڈز ایپ مختلف پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، بشمول سائی او ایس، اینڈرائیڈ، اور ویب براؤزرز، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صارفین اپنی ڈیوائس کی ترجیح سے قطع نظر جڑے رہ سکتے ہیں۔ تمام پلیٹ فارمز پر ایپ کی ہموار ہم آہنگی ایک بلاتعطل اور عمیق پیغام رسانی کے تجربے کی ضمانت دیتی ہے۔
پرائیوٹ پروفائل
ٹویٹر کی طرح آپ ٹھریدز پر اپنے پروفائل کو پبلک یا پرائیوٹ بنا سکتے ہیں۔ تھریڈز کی یہ خصوصیت اُن لوگوں کے لئے اہم ہے جو اپنے قریبی دوستوں، رشتہ داروں یا اپنے ٹیم یا گروپ سے اپنے خیالات کا اشتراک اور تبادلہ کرنا چاہتے ہیں۔
ٹیکسٹ ، تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کریں
تھریڈز اکاونٹ فعال ہونے کے بعد تھریڈز اپنے صارفین کو 500 کریکٹرز تک ٹیکسٹ پیغام، تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جس کی مدد سے صارفین اپنے مرضی کی مطابق آسانی سے اپنے رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔
تھریڈز پروفائل کو غیر فعال کریں
اگر آپ کسی ناگزیر وجوہات یامصروفیات کی وجہ سے اپنے تھریڈز پروفائل کو غیر فعال کرنا چاہتے ہیں۔ تو تھریڈ آپ کو اپنے پروفائل کو غیر فعال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ خیال رہے کہ اس فیچر سے آپ کا تھریڈز اکاونٹ مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا۔ بلکہ عارضی طور پر غیر فعال ہوجاتا ہے۔
انسٹا گرام سٹوری تھریڈز پر شئیر کرنا
اگر آپ اپنی انسٹا گرام سٹوری کو تھریڈز پر شئیر کرنا چاہتے ہیں۔ تو تھریڈز آپ کو زبردست فیچر مہیا کرتا ہے۔ اپنی انسٹاگرام سٹوری کی لنک کو تھریڈز میں کاپی کریں یا انسٹا گرام سے براہ راست شئیر کریں۔
جارحانہ اور غیر اخلاقی الفاظ اور جملے چھپائیں
اگر آپ اپنے تھریڈز پروفائل پر غیر اخلاقی اور جارحانہ الفاظ کو چھپانا چاہتے ہیں۔ تو تھریڈز کی سیٹنگز میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔ اس فیچز کی مدد سے آپ اپنے پروفائل پر غلط اور غیراخلاقی کمنٹس سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
رد عمل اور جوابات
تھریڈز ایپ صارفین کو ایموجی کے ذریعے پیغامات اور کہانیوں پر ردعمل ظاہر کرنے کی اجازت دیتی ہے، اور وہ چیٹ کے اندر مخصوص پیغامات کا براہ راست جواب بھی دے سکتے ہیں، جس سے بات چیت زیادہ پرکشش اور انٹرایکٹو ہوتی ہے۔
رازداری کی ترتیبات
رازداری ایک اہم تشویش ہے، اور تھریڈز ایپ مضبوط رازداری کی ترتیبات فراہم کرتی ہے۔ صارفین کنٹرول کر سکتے ہیں کہ کون ان کی اپ ڈیٹس، سٹوری اور مشترکہ مواد دیکھ سکتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کا اپنی آن لائن موجودگی پر مکمل کنٹرول ہے۔
زبان کا انتخاب کریں
اب تک تھریڈز ایپ آپ 31 زبانوں میں استعمال کرسکتے ہیں۔ جس میں انگریزی ، عربی اور فارسی قابل ذکر ہیں۔ بدقسمتی سے اردو ابھی تک اس ایپ میں شامل نہیں ہے۔ لیکن امید ہے کہ مستقبل قریب میں اردو بھی ٹھریڈز ایپ میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کروم ویب براؤزر کی حیرت انگیز فیچرز