ان پیج میں سکول یا کالج کی داخلہ فارم کیسے ڈیزائن کرے؟

ان پیج کی اس پوسٹ میں ہم ان پیج سافٹ وئیر میں سکول یا کالج کی داخلہ فارم ڈیزائن کرنے کا بہت آسان طریقہ سیکھیں گے۔ اس کے بعد آپ اس قابل ہوجائینگے کہ آپ ان پیج میں کسی بھی قسم کا رجسٹریشن فارم اور داخلہ فارم ڈیزائن کر سکے گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ ان پیج میں سکول سرٹیفیکیٹ، یونیورسٹی ایڈمشن فارم، پروفارمہ یا دیگر ڈاکومینٹس بنانا چاہتے ہیں تو وہ سب بہت اسانی سے ان پیج میں بنا سکتے ہیں۔ 

ان پیج میں داخلہ فارم کیسے ڈیزائن کرے

ان پیج میں داخلہ فارم کا نمونہ

نیچے دئے گئے تصویر میں داخلہ فارم کا عملی نمونہ دیا گیا ہے۔ جو آپ ان پیج کی اس ویڈیو میں سیکھیں گے۔

InPage Admission Form Template

:داخلہ فارم کی اہم حصے

کسی بھی داخلہ فارم میں مندرجہ ذیل حصے ہوتے ہیں۔ مثلاََ

  • لوگو یا مونو گرام کا ہونا
  •  امیدوار کی تصویر کے لئے خانہ
  • ٹیکسٹ فیلڈ 
  • ٹیبل 

: ان پیج میں لوگو یا مونو گرام لگانا

اپنے داخلہ فارم میں لوگو یا مونو گرام لگانے  کے لیے، آپ ان پیج ٹول باکس سے فکچر ٹول باکس استعمال کر سکتے ہیں۔  ان پیج دستاویز میں لوگو شامل کرنے کے لیے ایک مستطیل، بیضوی یا گول مستطیل تصویری ٹول باکس کا انتخاب کریں۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ ان پیج میں تصویر کیسے شامل کی جائے تو ہمارا ویڈیو ٹیوٹوریل دیکھیں جس میں آپ ان پیج میں تصویر لگانے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔

تصویر لگانے کا خانہ کیسے بنائے؟

اگر آپ ان پیج ڈاکومینٹس میں تصویر لگانے کا خانہ بنانا چاہتے ہیں ۔ جس میں امیداوار اپنا تصویر لگائے۔ تو اپ ان پیج ٹول باکس میں سے ریکٹنگولر فکچر ٹول باکس کا استعمال کرکے تصویر کے لئے خانہ بنا سکتے ہیں۔

ٹیکسٹ فیلڈ کیسے بنائے؟

ٹیکسٹ فیلڈ کی ذریعے امیدوار اپنا نام، والد کا نام ، پتہ شناختی کارڈ نمبر  یا دیگر معلومات درج  کر سکتا ہے۔ اس لئے  آپ کی داخلہ فارم میں ان تمام خانوں کا ہونا ضروری ہے۔ جو آپ ان پیج کی مختلف ٹول باکسس کی مدد سے بنا سکتے ہیں۔

داخلہ فارم میں ٹیبل کیسے بنائے؟

جب ہم داخلہ فارم بناتے ہیں تو اس میں اہم حصہ اپنے فارم میں ٹیبل بنانا ہے۔ ٹیبل کی مدد سے ہم امیداوار سے کئی طرح کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ مثلاََ اگر آپ امیداوار کی تعلیمی قابلیت درج کرنا چاہتے ہیں ۔ تو آپ ٹیبل کی مدد سے بہت آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ان پیج ٹیبل کے بارے میں مزید جانئے۔

ان پیج میں داخلہ فارم بنانے کی مکمل ویڈیو

مجھے امید ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ سمجھ چکے ہونگے کہ ان پیج میں داخلہ فارم کیسے ڈیزائن کرے۔ اگر آپ مکمل ان پیج کورس سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے مفت ان پیج کورس سے فائدہ اٹھائے۔

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *