درخواست برائے جرمانہ معافی

Remission of Fine Application in Urdu

درخواست نویسی

پرنسپل صاحب کے نام جرمانہ معافی کے لئے درخواست 

نمونہ نمبر 1

بخدمت جناب پرنسپل صاحب گورنمنٹ ڈگری کالج الف،ب،ج

عنوان : درخواست برائے جرمانہ معافی

!جناب عالی

نہایت احترام سے گزارش ہے کہ گزشتہ روز جب میں کالج میں داخل ہوا تو براہ راست اپنی سائیکل، سائیکل سٹینڈ پر کھڑی کرنے کے لئے گیا۔ چوں کہ میں کچھ دیر سے پہنچا لہذا تمام جگہ ختم ہوچکی تھی۔ ناچار میں نے سائیکل جلدی سے اسٹینڈ کے بائیں جانب کنارے کی طرف دوڑادی۔ بد قسمتی سے بریک ڈھیلے تھےاور سائیکل غیرارادی طور پر سٹینڈ کی سرحد لوہے کی بنی گرل سے ٹکرا گئی۔ اور فوراََ اس میں دراڑ پڑگئی۔ اس پر کالج کے پراکٹوریل بورڈ کے ممبر محمد اکرام صاحب نے مجھے 400 روپے جرمانہ کردیا۔

جناب والا! میں نہایت غریب اور محنت کش باپ کا بیٹا ہوں۔ پر گرل تو گویا فکر کی منتظر تھی اور ٹوٹنے کو تیار تھی۔ حوادث زمانہ اور موسمی حالات نے اسے نیم شکستہ و زنگ الود کر دیا تھا۔ لہذا ازراہ ہمدردی جرمانے کی معافی کے احکامات صادر فرما دیجئے۔ میں آپ کا شکر گزارہوں گا۔

تاریخ: 2023۔01۔20

درخواست گزار 

آپ کا تابع فرمان 

احمد کلاس دہم

درخواست برائے جرمانہ معافی نمونہ نمبر 2

بخدمت جناب ہیڈ ماسٹر صاحب گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول حسن ابدال

!جناب عالی

مودبانہ گزارش ہے کہ بندہ سکول ہذا میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے۔ بندہ صبح سویرے تیاری کرنے کے بعد جب سکول میں اسمبلی کے لئے آنے لگا تو سیڑھیاں اُترتے وقت پاوں پھسل گیا ۔ جس کی وجہ سے بندہ کی پاوں میں شدید چوٹ لگی ۔ اس لئے بندہ نہ صرف اسمبلی سے رہ گیا بلکہ سکول میں حاضری سے بھی قاصر رہا۔ جس کی وجہ سے ہیڈ ماسٹر صاحب نے بندہ کو مبلغ پانچ سو روپے جرمانہ کیا ہے۔

جناب عالی! بندہ سکول ہذا کا ریگولر اور ذہین طالب علم ہے، جس کا سابقہ ریکارڈ صاف اور بے داغ ہے۔ علاوہ ازیں بندہ کا تعلق نہایت غریب خاندان سے ہے۔ ایک طالب علم کے حثیت سے بندہ اتنی بھاری جرمانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔  لہذا بندے کے سابقہ ریکارڈ اور غربت کو دیکھتے ہوئے جرمانہ معاف کیا جائے۔

بندہ تا عمر دعا گوہ رہے گا

مورخہ: 20 جنوری 2023

العارض

محمد زین کلاس فرسٹ ائیر

درخواست برائے جرمانہ معافی نمونہ نمبر 3

بخدمت جناب ہیڈ مسٹریس ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جیکب آباد

!جناب عالیہ

نہایت ادب واحترام سے گزارش ہے کہ چند روز پہلے میرے والد صاحب بیمار ہوا تھا۔ بہتر علاج معالجے کے لئے شہر کی بڑے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جس کے دیکھ بال کے لئے میں اُن کے ساتھ ہسپتال میں موجود تھی۔ پانچ دن مسلسل سکول سے غیر حاضر رہنےاور سکول کو بروقت اطلاع نہ کرنے  کے باعث مجھے دوسو روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ 

دریں اثنا گزارش ہے کہ میں ایک غریب طالبہ ہوں، میرے والد صاحب کی آمدنی بہت قلیل ہے جبکہ اخراجات زیادہ ہیں۔ لہذا یہ جرمانہ ادا کرنے سے قاصر ہوں۔ مہربانی فرما کر میری مجبوری کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے یہ جرمانہ معاف کردیا جائے۔

توعین نوازش ہوگی

عرض گزار 

کلثوم طاہر 

جماعت نہم رول نمبر 20

مورخہ: 5 فروری 2023

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *