درخواست برائے حصول ملازمت- حصول نوکری کی درخواست

اگر آپ کسی بھی ملازمت کی حصول کے لئے اردو میں درخواست لکھنا چاہتے ہیں۔ تو اس حصے میں مختلف نمونے دئے گئے ہیں ۔ آپ اپنے ضرورت کی مطابق کسی بھی نمونے کو دیکھ کر درخواست برائے حصول ملازمت لکھ سکتے ہیں۔

Urdu Application for Job
درخواست برائے حصول ملازمت

درخواست برائے حصول ملازمت نمونہ نمبر1

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع (الف۔ب۔ج)

عنوان ! درخواست برائے حصول ملازمت بحثیت کمپئوٹر آپریٹر 

جناب عالی

مودبانہ التماس ہے کہ بندہ نے روزنامہ آج میں دفتر ہذا کا اشہتار پڑھا۔ جس میں آپ نے کمپئوٹر آپریٹر کی اسامی بھی مشتہر کی ہے۔ جس کے لئے میرا تعلیمی قابلیت اور درکار تجربہ عین مطابق ہے۔ خیال رہے کہ بندہ نے اس سے پہلے مختلف ارگنائزئشن میں بطور کمپیوٹر اپریٹر کام کیا ہے۔ اور تقریباََ دو سال کا تجربہ رکھتا ہے۔ 

اس لئے بندہ آپ صاحبان کی خدمت اقدس میں ملتمس ہےکہ متعلقہ اسامی پر بندہ کا انتخاب کرکے ملک و قوم کی خدمت کا موقع دیجئے۔ بندہ تا حیات دعا گوہ رہے گا۔ اور اپنی تمام تر ذمہ داریوں میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ 

بندہ کی تمام تعلیمی دستاویزات اور سرٹیفیکیٹس درخواست ہذا سے منسلک ہیں۔ 

عین نوازش ہوگی۔

العارض

عابد رضا ولد خالد رضا خان سکنہ (الف۔ ب۔ج) 

حصول نوکری کی درخواست نمونہ نمبر 2

بخدمت جناب ڈپٹی ڈائیریکٹر محکمہ زراعت ضلع (الف۔ب۔ج)

عنوان! درخواست برائے حصول ملازمت بحثیت نائب قاصد 

جناب عالی 

گزارش ہے کہ بندہ کو روزنامہ مشرق سے پتہ چلا ہے کہ آپ کے ادراہ میں نائب قاصد کی کچھ آسامیاں خالی ہیں ۔ اور درخواستیں مطلوب ہیں۔ بندہ اس میں بطور نائب قاصد اپنی خدمات سرانجام دے کر ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ بندہ کے کاغذات اور دستاویزات درخواست ہذا کے ساتھ منسلک ہیں۔ 

بندہ کو اس بات کا یقین ہے ہے کہ اس کی تعلیم ، پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ آپ کی ضرورت کے عین مطابق ہے۔ اور بندہ کو اس بات کا یقین ہے کہ بندہ کی مہارت آپ کے ادارے اور ملک وقوم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ 

مہربانی فرما کہ بندہ کا انتخاب کرکے شکریہ کا موقع دیا جائے۔ بندہ اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ وہ اپنی تمام تر زمہ داریاں پوری کرنے میں کوئی کسر نہں اٹھارکھے گا۔ 

 

فقط زیادہ آداب

العارض

محمد سلیم ولد ریاض احمد سکنہ (الف۔ب۔ج) موبائیل نمبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *