سعادت حسن منٹو کے اقوال

اس صفحہ پر ہم نے سعادت حسن منٹو کے اقوال کا بہترین مجموعہ بنایا ہے۔ جس میں سعادت حسن کے مشہور اردو اقوال زریں آپ کے خدمت میں پیش کرتے ہیں۔سعادت حسن منٹو ایک ادیب، شاعر اور صحافی تھے، جنہوں نے اپنے ادبی کاموں کو سماجی اور سیاسی مسائل کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔ 

سعادت حسن منٹو کے اقوال
Saadat Hasan Manto Quotes in Urdu

کبھی کبھی سوچتا ہوں میں اپنی آنکھیں بند کر بھی لو، مگر اپنے ضمیر کا کیا کروں؟

ہم عورت اُسی کو سمجھتے ہیں جو ہمارے گھر کی ہو۔ باقی ہمارے لئے کوئی عورت نہیں ہوتی، بس گوشت کی دکان ہوتی ہے اور ہم اس دکان کے باہر کھڑے کتوں کی طرح ہوتے ہیں، جن کی ہوس زدہ نظر ہمیشہ گوشت پر نکی رہتی ہے۔

مسجد میں دیوبندی ، شیعہ، سُنی ،وہابی سنیما میں ایک ذات۔

میرے جانے کے بعد میری لکھی ہوئی ہر بات کو سراہا جائے گا میرا نام لیا جائے گا مجھے یاد کیا جائے گا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوگی۔

ہاتھ چھوڑ دینے والے کی اپنی اذیت ہے اور ہاتھ چھڑوا لینے والے کی اپنی کہانی ہے ، لیکن اس عمل میں محبت یتیم ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ سعدی کے اقوال

میں ایسے عشق کا قائل نہیں جو مرد کی طرف سے شروع ہو۔

آگ لگی تو سارا محلہ جل گیا صرف ایک دکان بچ گئی جس کی پیشانی پر یہ بورڈ آویزاں تھا، یہاں عمارت سازی کا جملہ سامان موجود ہے۔

دنیا میں جتنی لعنیتیں ہیں، بھوک ان کی ماں ہے۔

ہر عورت ویشیا نہیں ہوتی لیکن ہر ویشیا عورت ہوتی ہے اس بات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔

اقوال منٹو

بیٹی کا پہلا حق جو ہم کھا جاتے ہیں وہ اُس کے پیدا ہونے کی خوشی ہے۔

غلط کار انسان نہیں وہ حالات ہیں جن کے کھیتوں میں انسان غلطیاں پیدا کرتا ہے اور پھر ان کی فصلیں کاٹتا ہے۔

تم نے کبھی محبت کی ہو تو جانو محبت اُداسی کا دوسرا نام ہے۔

مرد بھی کیا عجیب شے ہے، بیوی میں طوائف جیسی ادائیں اور طوائف میں بیوی جیسی وفاداری تلاش کرتا ہے۔

Saadat Hasan Manto Best Quotes in Urdu

بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اہنی ذات کے لئے وہ کام بھی کرتے ہیں، جو شیطان بھی کرنے سے گریز کرتا ہے۔

سچ بولنے والوں کو میٹھی باتیں کرنا نہیں آتیں۔

عشق ایک مرض ہے اور جب تک طول نہ پکڑے، مرض نہیں ہوتا محض ایک مذاق ہوتا ہے۔

میں اس کا ذمہ دار ہوں جو میں نے کہا ، لیکن اس کا ذمہ دار نہیں جو آپ نے سمجھا۔

مختصر  الفاظ میں زندگی کے متعلق صرف یہ کہا جاسکتا ہے، کہ یہ ایک آہ ہے جو واہ میں لپیٹ کر پیش کی گئی ہے۔

میں نے محبت میں عورت سے بڑا بے وقوف نہیں دیکھا، اکثر ایسے لوگوں کو اپنا سمجھ بیٹھی ہے جو خود اپنے بھی نہیں ہوتے ۔

لوگ اکثر اس چیز کو محبت کرتے ہیں جو حقیقت میں محبت کئے جانے کے قابل نہیں ہوتی۔

سعادت حسن منٹوؔ نکے اردو اقوال

انسان کو مارنا کچھ نہیں ، لیکن اُس کی فطرت کو ہلاک کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔

عشق جیومیٹری ہے نہ الجبرا۔ بس بکواس ہے۔ چونکہ اس بکواس ہے۔ اس لئے اس میں گرفتار ہونے والے کو بکواس ہی سے مدد لینی چاہئے۔

میرے شہر کے معززین کو میرے شہر کی طوائفوں سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا۔

کپڑوں کے بغیرآدمی حیوان معلوم ہوتا ہے۔

ہر انسان دوسرے انسان کو پتھر مارنا چاہتا ہے۔ ہر انسان دوسرے انسان کے افعال پر کھنے کی کوشش کرتا ہے، یہ انسان کی فطرت ہے جسے کوئی بھی حادثہ تبدیل نہیں کرسکتا۔ میں کہتاہوں اگر آپ مجھے پتھر مارنا چاہتے ہیں تو خدا را ذرا سلیقے سے ماریے۔ میں اُس آدمی سے ہرگز اپنا سر پھڑوانے کے لئے تیار نہیں ، جسے سر پھوڑنے کا سلیقہ ہی نہ آتا ہو۔ اگر آپ کو یہ سلیقہ نہیں آتا تو سیکھیں۔ دنیا میں رہ کر جہاں آپ نمازیں پڑھنا، روزے رکھناا ور محفلوں میں جانا سیکھتے ہیں ، وہاں پتھر مارنے کا ڈھنگ بھی آپ کو سیکھنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم کے اقوال

مذہبی محبوبہ، ان پڑھ بیوی اور دیہاتی دوست تینوں وفادار ہوتے ہیں۔

محبت تو جذبوں کی امانت ہے، فقط بستر کی سلوٹ زدہ چادر پر گزارے جانے والے چند بدبودار لمحے محبت نہیں کہلاتے ۔

چنگاری کو شعلوں میں تبدیل کردینا آسان ہے مگر چنگاری پیدا کرنا بہت مشکل ہے۔

اگر آپ اِن انسانوں کو برداشت نہیں کرسکتے  تو اس کا مطلب یہ ہے کہ زمانہ ناقابل برداشت ہے۔۔۔ میں تہذیب و تمدن کی اور سوسائٹی کی چولی کیا اُتاروں گا جو ہے ہی ننگی۔۔۔ میں اسے کپڑے پہننانے کی کوشش بھی نہیں کرتا اس لئے کہ یہ میرا کام نہیں ، درزیوں کا ہے۔

کل بازار جانا ہوا۔ دو کُتو کو گوشت کی خاطر بُری طرح لڑتے دیکھا۔ واپسی پر انہی دونوں کو اٹکھلیاں کرتے دیکھا۔ پھر مجھے وہ دو بھائی یاد آگئے جو بیس سال پہلے کسی بات پہ لڑے تھے اور آج تک نہیں بولے۔

جس ملک میں ہم رہتے ہیں ، سر ننگا ہو تو کہتے ہیں تمھاری نماز نہیں ہوئی۔ بندہ پورا ننگا ہو تو کہتے ہیں کہ بابا پہنچی ہوئی سرکار ہے۔

اگر یہ معاشرہ کوٹھوں پر جانے والے بے غیرت اور شہوانیت سے بھرے لوگ پیدا کرسکتا ہے، تو اس معاشرے سے رنڈی پیدا کرنے پر حیرانگی کیوں ہوتی ہےجب تک خریدار موجود ہونگے بازار میں مال آتا رہےگا۔

اردو اقوال سعادت حسن منٹو

اگر آپ کی زندگی درد کے احساس کے بغیر گزری ہے تو شاید آپ ابھی تک پیدا ہی نہیں ہوئے تھے۔

یہ عیب مجھ میں شروع سے رہا ہے کہ مجھے جھوٹ بولنے کا سلیقہ نہیں۔

تم نے کبھی محبت کی ہو تو جانو محبت اُداسی کا دوسرا نام ہے ہر وقت آدمی کھویا کھویا سارہتا ہے اس لئے کہ اس کے دل ودماغ میں صرف خیال یار ہوتا ہے۔

مرد کے اعصاب پر عورت سوارنہ ہو تو کیا ہاتھی گھوڑے سوارہو؟

انسانوں سے حیوانوں کی دوستی اچھی میرے بھائی، انہیں کوئی ورغلا تو نہیں سکتا۔

جس طرح بعض بچے وقت سے پہلے پیدا ہوتے ہیں اور کمزور رہتے ہیں اس طرح وہ محبت بھی کمزور رہتی ہے جو وقت سے پہلے جنم لے۔

جسم داغا جاسکتا ہے لیکن روح نہیں داغی جاسکت۔

میرا کام تو آئینہ دکھانا ہے اگر آپ کا چہرہ گرد آلود  اور بدنما ہے تو وہ ویسا ہی نظر آئیگا۔

Saadat Hasan Manto Best Quotes in Urdu Text

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *