فعل کی اقسام بلحاظ زمانہ

اردو گرامر کی اس حصے میں ہم فعل کی اقسام بلحاظ زمانہ تفصیل سے پڑھیں گے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بلحاظ زمانہ فعل کی چار قسمیں ہیں۔ یعنی فعل حال، فعل ماضی ، فعل مستقبل اور فعل مضارع۔ اس بلاگ پوسٹ میں ہم ان تمام ہر ایک قسم کی تعریف اور مختلف مثالوں وضاحت کریں گے۔ 

فہرست

Table of Contents
فعل کی اقسام بلحاظ زمانہ

فعل حال کی تعریف

Fail Haal ki Tareef in Urdu

فعل حال وہ فعل ہے جس میں کسی کام کا کرنا ، ہونا یا سہنا موجودہ زمانے میں پایا جائے۔ 

فعل حال کی مثالیں

فعل حال کو سمجھنے کے لئے دیئے گئے مثالوں پر غور کریں۔ 

میں کھان کھاتا ہوں۔

وہ دوڑتا ہے۔

میں لکھتا ہوں۔

علی ہنستا ہے۔

لڑکے جاتے ہیں۔ 

آصف روتا ہے۔

علی کھیلتا ہے۔

احمد چھلانگ لگاتا ہے۔

فعل ماضی کی تعریف

Fail Mazi ki Tareef in Urdu

فعل ماضی وہ فعل ہے جس میں کسی کام کا کرنا ، ہونا یا سہنا گزرے ہوئے زمانے میں پایا جائے۔ فعل ماضی کہلاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فعل ماضی کی اقسام

فعل ماضی کی مثالیں

فعل ماضی کو سمجھنے کے لئے ان مثالوں پر غور کریں۔ 

احمد نے کھانا کھایا تھا۔ 

اس نے خط لکھا تھا۔

ہم جاگے ہوئے تھے۔

وہ رُکے ہوئے تھے۔

وہ ہنستے تھے۔ 

ہم بھوکے سوئے ہوئے تھے۔

اُس نے قلم توڑ ڈالے تھے۔

ہم جارہے تھے۔

وہ کھیلتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکب کی اقسام

فعل مستقبل کی تعریف

Fail Mustaqbil ki Tareef in Urdu

فعل مستقبل فعل کی وہ قسم ہے جس میں کسی کام کا کرنا ، ہونا یا سہنا آنے والے زمانے میں پایا جائے۔ 

فعل مستقبل کی مثالیں

فعل مستقبل کی مثالیں یہ ہیں۔ 

ہم خط لکھیں گے۔

وہ آئے گا۔

میں کرکٹ کھیلوں گا۔ 

عمران روٹی کھائے گا۔

زینب کپڑے دھوئی گی۔ 

ثانیہ تماشہ دیکھی گی۔ 

شوکت بڑا ہوکر ڈاکٹر بنے گا۔ 

فعل مضارع کی تعریف

Fail Muzare ki Tareef in Urdu

فعل مضارع وہ فعل ہے جس میں فعل حال اور فعل مستقبل دونوں زمانوں کا امکان موجود ہو۔

فعل مضارع کی مثالیں

فعل مضارع کو سمجھنے کے لئے دئے گئے مثالوں پو غور کریں۔ 

وہ کھائے۔ 

ہم جائے۔

یاسین لکھے۔ 

منصور ہنسے۔

زید  کھانا کھائے۔ 

احمد سکول جائے۔ 

زین پھول لائے۔ 

 

امید ہے کہ دیئے گئے تمام تعریفوں اور مثالوں کی مدد سے آپ نے فعل کی اقسام بلحاظ زمانہ سمجھے ہونگے ۔ اگر پھر بھی اس موضوع کی حوالے سے آپ کی ذہن میں ہوئی سوال ہے تو کمنٹ سیکشن میں ضرور پوچھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حروف کی اقسام

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *