محبت شاعری بہترین اردو شاعری
میرے دل میں اُتر سکو تو شائد یہ جان لو
کتنی خاموش محبت تم سے کرتا ہے کوئی
محبت تو یہی ہے کہ جس نے دل دکھایا ہو
اسی کے گلے لگ کے رونا چاہیئے
لوگ کہتے ہیں کہ محبت ایک بار ہوتی ہے
میں جب اُسے دیکھتا ہوں مجھے بار بار ہوتی ہے
منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ
اکثر وہی ملے ہیں بڑی بے رُخی کے ساتھ
تیری معصوم سی مسکراہٹ کی رنگینی کی قسم
دل نے تو کیا روح نے بھی تجھ سے محبت کی
محبت اظہار چاہتی ہے
اور بار بار چاہتی ہے
یہ بازی محبت کی بازی ہے ناداں
اسے جیتنا ہے تو ہارے چلاجا
محبت تو وہ ہے جو ہاتھ تھامے
تو جنت تک لے جائے
تم رکھ نہ سکو گی میرا تحفہ سنبھال کر
ورنہ دے دوں روح جسم سے نکال کر
دونوں جہان تیری محبت میں ہار گئے
وہ جارہاہے کوئی شب غم گزارکے
یہ بھی پڑھیں:اردو شاعری
جو اجالوں میں کھو جائیں وہ
طاق راتوں میں بھی نہیں ملتے
اب اس کے بعد لگا دل تو دل لگی ہوگی
ہم تم پہ اپنی محبت تما کر بیٹھے
میں خُدا کو سناتا ہوں اپنے دل کا حال
میں اب زمین والوں پر بھروسا نہیں کرتا
ترقی کے سفر میں نہ ہو، کردار گرجائے
کہیں اتنا بھی مت جھکنا لہ پھر دستار گرجائے
رات پوری گزاردوں تجھ سے باتیں کرکے
تو اِک بار کہہ تو سہی تیرے بنا نیند نہیں آتی
فیس بک کے لئے محبت شاعری
وہ گر جائیں پھر قدموں میں
ہم ہٹ جائیں تو کیا تماشہ ہو
وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاشہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانادل کا
محبت وہ ہے جو جذبات کو سمجھتا ہو
اپنی سانس سے کہیں کہ درد کو تبدیل نہ کریں
کبھی کبھی محبت کا ایک موسم بھی آئے گا
دل کی دھڑکن سے کہو،روح کی جذبے کو مت بدلاو
محبت مل نہیں سکتی مجھے معلوم ہے
مگر خاموش رہتا ہوں محبت کربیٹھاہوں
ضروری تو نہیں کہ محبت کو لفظوں میں بیاں کردوں
اِدھر دیکھوکیا میری آنکھیں تم سے کچھ نہیں کہتیں
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
تری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
تیری محبت کی پیاسے تھے تو ہاتھ پھیلادیئے
ورنہ ہم تو اپنی زندگی کے لئے بھی دعا نہیں کرتے
ہم کو اک بار کناروں سے نکل جانے دو
پھر تو سیلاب کے پانی کی طرح پھیلیں گے
ہم محبت مزاج لوگوں کی
نفرتیں بھی لاجواب ہوتی ہیں
تھک گیا عاشق محبت کی لاش اُٹھاتے اُٹھاتے
دل ہے کہ جنازہ پڑھتاہی نہیں
نبیل ؔاحمد
عمارت پر نہ جا کچھ بھی نہیں شاہوں کی محفل میں
محبت کا خزانہ ہے مرے ٹوٹے ہوئے دل میں
کتنے جھوٹے تھے ہم محبت میں
تم بھی زندہ ہو ہم بھی زندہ ہیں
جون ایلیاؔ
محبت ادو شاعری
جس کے لئے تم روئے وہ محبت
جو تمہارے لئے روئے اس کا کیا؟
جس کے لئے تم تڑپے وہ محبت
جو تمہارے لئے تڑپا اس کا کیا؟
جس کو تم نے چاہا وہ تم کو ملے
اور جس کو تم نہ ملے اس کا کیا؟
عجیب سی محبت ہے میری بھی
لڑتے بھی تم سے ہیں مرتے بھی تم پر ہیں
محبت کی کہانی میں کوئی ترمیم نہ کرنا
مجھے تم توڑ دینا پر مجھے تقسیم نہ کرنا
بہت ہونگے ہمارے بعددعویٰ محبت کرنے والے
یاد وفا رکھنا کسی کو تسلیم مت کرنا
تم سے محبت کرکے ہم بہت پچھتارہے ہیں
کاش سزائے محبت سے سزائےموت اچھا تھا
کتنا عجیب ہے اُن کا انداز محبت
روزرُلا کے کہتے ہیں اپنا خیال رکھنا
محبت جن سے کرتے ہیں
انہیں پھر اڑنے دیتے ہیں
کہ جن کو چاہ ہوتی ہے
وہ خود ہی قید رہتے ہیں
نفرت کروگے تو بھی تیرے پاس آوں گا میں
دیکھ اب مجھے تیرے بغیر رہنے کی عادت نہیں ہے
بس محبت ہم کو آپ سے ہونی تھی سو ہوگئی
اب نصیحت چھوڑئیے ساتھ دیجئے اور دعاکیجئے
یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کو
یہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں
محبت زندگی کے فیصلوں سے لڑ نہیں سکتی
کسی کو کھونا پڑتا ہے اور کسی کا ہونا پڑتا ہے
محبت کو ایمان سمجھتی ہوں
ہاتھ چھوڑدوں تو کافر کہنا
دل تمہاراہے، ہمیشہ تمہارا ہوگا
کون کہتا ہے مجھے عشق دوبارہ ہوگا
میری بے لوث محبت نے ڈبویا ہے مجھے
اتنا مخلص ہوں کہ ہر دل میں اُتر جاتاہوں
طبیعت سے خاموش ہوچکا ہوں
میں پتا نہیں کہاں کھو چکا ہوں
رخصت یار کا بھی کیا منظر تھا فرازؔ
ہم نے خود کو خود سے بیچھڑتے دیکھا
دکھاوے کی محبت سے بہتر ہے نفرت ہی کروہم سے
ہم سچے جذبوں کی بری قدر کیا کرتے ہیں
میری محبت میری زندگی میری چاہت میری عاشقی
لفظ دیکھوں تو ہزار ہیں اگر سمیٹ دو تو صرف تم
محبت سے ماروگے تو مر جائیں گے
ہم گاوں کے لوگ زیادہ سیانے نہیں ہوتے
نظم محبت شاعری
محبت جیت ہوتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
مگر یہ ہار جاتی ہے
کبھی دل سوز لمحوں سے
کبھی بیکار رسموں سے
کبھی تقدیر والوں سے
کبھی مجبور قسموں سے
محبت جیت ہوتی ہے
مگر یہ ہار جاتی ہے
کبھی یہ چاند جیسے ہے
کبھی یہ دھوپ جیسی ہے
کسی کا چین بنتی ہے
کسی کو رول دیتی ہے
کبھی یہ مار جاتی ہے
محبت جیت ہوتی
مگر یہ ہار جاتی ہے
یہ بھی پڑھیں: فیض احمد فیض شاعری