نوکری کی درخواست ان پیج میں کیسے لکھیں؟

اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے کہ  ان پیج سافٹ ویئر نوکری کی درخواست کیسے لکھیں؟ اگر آپ سرکاری نوکریوں یا پرائیویٹ کمپنی کی نوکریوں کے لیے کوئی نوکری کی درخواست لکھنا چاہتے ہیں۔ یہ درخواست کا نمونہ آپ کو کسی بھی نوکری کی درخواست کو آسانی سے ڈیزائن کرنے میں مدد کرے گا۔

نوکری کی درخواست

ان پیج ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا اردو ورڈ پروسیسر ہے۔ آپ ان پیج میں مختلف قسم کے اردو دستاویزات آسانی سے بنا سکتے ہیں، مثال کے طور پر،  عرض نویسی، مضمون نویسی ، اردو پروفارمہ اور داخلہ فارم وغیرہ۔ اردو اور ہندی کے اس ان پیج ٹیوٹوریل میں، آپ ان پیج کا استعمال کرکے نوکردی کی درخواست لکھنے کا طریقہ سیکھیں گے۔

نوکری کی درخواست کا عملی نمونہ

اگر آپ اپنی ملازمت کی درخواست ان پیج سافٹ ویئر میں لکھنا چاہتے ہیں۔ ذیل میں اردو درخواست کا ایک سادہ نمونہ( ٹیمپلیٹ) ہے۔

Job Application in Urdu Template

اگر آپ ایم ایس ورڈ سافٹ وئیر استعما ل کر رہے ہیں۔ تو آپ مندرجہ ذیل درخواست کو کاپی کرکے اپنے ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کر سکتے ہیں۔

بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع پشاور

 عُنوان!   درخواست برائے تقرری جونئیر کلرک                

!جناب عالی

گزارش ہے کہ بندہ کو روزنامہ جنگ سے پتہ چلا ہے کہ آپ کے ادراہ میں جونئیر کلرک کی کچھ آسامیاں خالی ہیں اور درخواستیں مطلوب ہیں۔ بندہ اس میں بطور جونئیر کلرک اپنی خدمات سر انجام دے کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ بندہ کے کاغذات درخواست کے ساتھ منسلک ہیں۔ 

بندہ مطلوبہ تعلیمی معیار کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کا وسیع علم اور تیز ٹائپنگ رکھتا ہے۔ بندہ کو اس بات کا یقین ہے کہ اس کی تعلیم، پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ آپ کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔ اور بندہ کو اس بات کا یقین ہے کہ بندہ کی مہارت آپ کی ادارے اور ملک و قوم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ 

مہربانی فرما کر بندہ کا انتخاب کرکے شکریہ کا موقع دیا جائے۔ بندہ اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ وہ اپنی تما م تر ذمہ داریاں پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ 

عین نوازش ہوگی

العارض 

محمد خان ولد ریاض خان گلی نمبر 1 تحصیل پشاور ضلع پشاور 

فون نمبر: 031312345678

ان پیج میں درخواست لکھنے کی ویڈیو

:خلاصہ

مجھے امید ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اپ اس قابل ہو نگے کہ اب آپ کو پتہ ہوگا کہ ان پیج میں نوکری کی درخواست کیسے لکھتے ہیں۔ اگر پھر بھی آپ کی ذہن میں انپیج کی حوالے سے کوئی سوال ہے۔ تو آپ نیچے کمنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں۔

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *