واٹس اپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ
اگر آپ اپنے اینڈرائڈ فون،کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر واٹس اپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں۔ تو اس تحریر کی ذریعے میں اپ کو واٹس اپ ڈاون لوڈ کرنے کا آسان طریقہ سیکھیں گے۔
فہرست
واٹس اپ کیا ہے؟
بنیادی طور پر واٹس اپ پیغاما بھیجنے کے لئے ایک آسان، محفوظ اور قابل اعتماد اپلیکیشن ہے۔ جو کہ آپ اپنے اینڈرائڈ موبائیل،آئی فون، کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ پر استعمال کر سکتے ہیں۔
واٹس اپ کے ذریعے آپ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو پیغامات، آڈیوز، ویڈیوز، تصاویر نہ صرف چند سیکنڈ میں بھیج سکتے ہیں۔ بلکہ براہ راست ان سے آڈیو اور ویڈیو کال بھی کرسکتے ہیں۔
ان تمام خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج میں آپ کو واٹس اپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ اور اسکو استعمال کرنے کے بارے میں بتاوں گا۔
:اپنے موبائیل فون پر واٹس ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ
چونکہ زیادہ تر صارفین واٹس اپ کو اپنے موبائیل فون پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس لئے سب سے پہلے ہم واٹس اپ کو موبائیل فون پر ڈاون لوڈ کرنا سیکھتے ہیں۔
اگر اپ کے پاس اینڈرائڈ فون یا آئی فون ہے۔ تو اینڈرائڈ کے لئے آپ واٹس اپ پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ اسی طرح آئی فون کے لئے واٹس اپ ایپل سٹور سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ان دونوں کے بارے میں نہیں جانتے، تو واٹس اپ ڈاون لوڈ کرنے کاسب سے اسان طریقہ یہ ہے ۔ کہ واٹس اپ کا آفیشل ویب سائٹ کھولیں۔ جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
یہاں سے اپ اپنے موبائیل فون کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ مثلاََ اگر اپ کا موبائیل فون اینڈرائڈ ہے تو اینڈرائڈ کی بٹن کا انتخاب کرے اور اگر ائی فون ہے تو پھر آئی فون بٹن کا۔ اس کے بعد واٹس اپ ڈاون لوڈ ہونا شروع ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: گوگل ایڈسینس میں بینک اکاونٹ لنک کرنے کا طریقہ
ٹیبلیٹ پر واٹس اپ کیسے ڈاون لوڈ کرے؟
اگر آپ کے پاس ٹیبلیٹ ہے۔ تو ٹیبلیٹ پر واٹس اپ ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ اور موبائیل پر ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ ایک جیسا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی 10 حیرت انگیز فیچرز
:لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر واٹس اپ ڈاون لوڈ کرنے کا طریقہ
اگر آپ اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر واٹس اپ ڈاون لوڈ کرنا چاہتے ہیں ۔ تو واٹس اپ کی آفیشل ویب سائٹ پر میک آپریٹنگ سسٹم، اور ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے الگ الگ ورژن دستیاب ہیں۔
اس لئے جب آپ واٹس اپ ڈاون لوڈ کرتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر اپریٹنگ سسٹم کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس اپ کا ورژن ڈاون لوڈ کرے۔ جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
جیسا میرا پریٹنگ سسٹم ونڈوز ہے۔ تو واٹس اپ نے خود شناخت کرتے ہوئے مجھے ونڈوز کا ورژن دکھایا۔ جیسا کہ اس تصویر میں صاف دکھایا گیا ہے۔ اگر اپ اپنے کمپیوٹر پر واٹس اپ انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو اپ کی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ونڈوز 10 یا اس سے آخری ونڈوز کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر پیسے کمانے کا طریقہ
مجھے امید ہے کہ اس پوسٹ کی مدد سے آپ نے واٹس اپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ سیکھا ہوگا۔ اگر پھر بھی آپ واٹس کے بارے میں کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں تو نیچے کمنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کینو ا میں یوٹیوب تھمبنیل بنانے کا طریقہ