واٹس ایپ پر پیسے کمانے کا طریقہ

کیا آپ واٹس ایپ پر پیسے کمانے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں ۔ جس کی مدد سے آپ واٹس استعمال کرتے ہوئے آن لائن پیسے کمائیں۔ تو یہاں میں نے  واٹس ایپ پر پیسے کمانے کے مختلف طریقے بتائیں ہیں۔ 

فہرست

Table of Contents
How to Make Money on Whatsapp?
واٹس ایپ پر پیسے کمانے کا طریقہ

واٹس ایپ کیا ہے؟

واٹس ایپ ایک مفت، کراس پلیٹ فارم،  انسٹنٹ میسجنگ اور وائس اوور آئی پی سروس ہے جس کی ملکیت فیس بک کی ہے۔ یہ صارفین کو ٹیکسٹ میسجز ، آڈیو پیغامات بھیجنے، آڈیو کال ، ویڈیو کال کرنے، اور تصاویر شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ واٹس ایپ پر دستاویزات،مقامات اور ڈیٹا کی مختلف اقسام  بھی شئیر کرسکتے ہیں۔  

ان تمام خصوصیات کے ساتھ ساتھ میں آپ کو واٹس ایپ پر پیسے کمانے کا طریقہ کار بتانے والا ہوں ۔ جس کی مدد سے آپ واٹس ایپ سے بہت آسانی سے پیسے کما سکتے ہیں۔

سب سے پہلے ہم واٹس ایپ کی کچھ بنیادی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہیں، تاکہ واٹس ایپ استعمال کرتے وقت ہمیں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ آئیندہ کے لئے ہمارے ذہن میں ان تمام سوالات کے جوابات پہلے سے موجود ہو۔ جو واٹس ایپ پر  پیسے کمانے کے لئے ضروری ہیں۔

:واٹس ایپ کی بنیادی خصوصایات اور فوائد

واٹس ایپ استعمال کرنا ناقابل  یقین حد تک آسان ہے۔ آپ بس   واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، سائن اپ کریں، اور آپ کا واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے، یعنی آپ کی تمام گفتگو نجی اور محفوظ ہے۔

واٹس ایپ تمام بڑے موبائل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، بشمول آئی او ایس، اینڈرائیڈ، ونڈوز فونز، اور بلیک بیری۔

واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے مکمل طور پر مفت ہےآپ  بغیر کسی اشتہار یا سبسکرپشن فیس کےاسے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں، اور استعمال کرسکتے ہیں۔

آپ 256 اراکین تک کے ساتھ گروپ چیٹس بنا سکتے ہیں، جس سے دوستوں، خاندان اور ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہنا آسان ہو جاتا ہے۔

آپ ایک وقت میں چار لوگوں کے ساتھ آواز اور ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔

آپ آسانی سے اپنے رابطوں کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

:واٹس ایپ پر پیسے کمانے کی مختلف طریقے

آن لائن پیسے کمانے میں اگر چہ وقت لگتا ہے۔ لیکن اس کے بہت سارے فوائد بھی ہیں۔ مثلاََ آپ آف لائن سے ذیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔ ذیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اپنے سروسز یا پراڈکٹ زیادہ لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں وغیرہ ۔ ذیل میں آپ واٹس ایپ پر  پیسے کمانے کا طریقہ سیکھیں گے۔ کہ کس طرح آپ واٹس ایپ پر مختلف طریقوں سے پیسے کما سکتے ہیں۔

:پراڈکٹس بیچیں

واٹس ایپ پر پیسے کمانے کا یہ طریقہ سب سے موثر ہے۔ آپ ایک واٹس ایپ گروپ بنا سکتے ہیں اور اس کا استعمال پروڈکٹس جیسے کپڑے،جیولری، میک آپ،الیکٹرانکس کا سامان،   وغیرہ بیچنے کے لیے کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ کی خوبی یہ ہے کہ آپ براہ راست اپنے کسٹمرز کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ نئے پروڈکٹس کے بارے میں اپنے صارفین کو بتا سکتے ہیں۔ غرض یہ کہ اپنے کسٹمرز کے تمام مسائل واٹس ایپ کے ذریعے حل کرسکتے ہیں۔آج کل واٹس ایپ بزنس اکاونٹ نے اپنے صارفین کے لئے نئے فیچرز متعارف کروائیں ہیں ۔ جو کہ خاص حد تک ان تمام مسائل کو خود بخود حل کرتے ہیں۔  

:اپنی خدمات پیش کریں

 آپ واٹس ایپ کے ذریعے مواد کی تحریر، لوگو ڈیزائن، ویب سائٹ ڈیزائن وغیرہ جیسی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔آج ہی واٹس ایپ پر اپنا بزنس اکاونٹ بنائیں۔ وہ تمام خدمات لوگوں کے سامنے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مثلاََ فیس بک، انسٹا گرام، ٹوئیٹر یا لکنڈ اِن پر پیش کرے۔ اپنے گاہک کے ساتھ براہ راست بات کریں ، قیمت متعین کرے اور پیسے کمائیں۔

:ڈیجیٹل مارکیٹر بنیں

اگر آپ اپنی خدمات پیش نہیں کر سکتے تو آپ واٹس ایپ سے بحثیت ایک ڈیجٹل مارکیٹر پیسے کما سکتے ہیں۔ آپ ڈیجیٹل مارکیٹر بن سکتے ہیں اور کاروباروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے میں مدد کے لیے واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔مثلاََ دوسرے لوگوں کی خدمات اور پراڈکٹس کی مارکیٹنگ واٹس ایپ کی ذریعے کیجئے اور مالکان سے اچھا خاصہ معاوضہ وصول کیجئے۔ 

:ورچوئل اسسٹنٹ بنیں

ایک ورچوئل اسسٹنٹ کا کام دوسرے لوگوں گھر بیٹھے خدمات دینا ہوتا ہے۔اگر آپ کسی بھی فیلڈ کا ماہر ہے۔تو  آپ واٹس ایپ کے ذریعے کلائنٹس کو ورچوئل اسسٹنٹ کی خدمات پیش کر سکتے ہیں جیسے کہ تقرریوں کا شیڈول بنانا، ای میلز کا انتظام کرنا وغیرہ۔اسی طرح اگر آپ ایک گرافکس ڈیزائنر ہے تو دنیا بھر میں لوگوں اپنے کاروبار کی تشہیر کے لئے ایک اچھے گرافکس ڈیزائنر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے کلائنٹس کا گروپ بناکریہ تمام سروس آپ واٹس ایپ کی ذریعے مہیا کرسکتے ہیں۔ 

: آن لائن کورس بنائیں

 آپ ایک آن لائن کورس بنا سکتے ہیں اور ممکنہ صارفین تک اسے فروغ دینے میں مدد کے لیے واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ کی ذریعے نہ صرف آپ اپنے طلباء کے سوالات کا جوابات دے سکتے ہیں۔ بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ان کی راہنمائی کرسکتے ہیں۔ مثلاََ اگر آپ کو اچھی انگریزی آتی ہے تو آپ روزانہ کی بنیاد پر واٹس ایپ کی ذریعے لوگوں کو انگریزی پڑھا سکتے ہیں۔ اور ماہانہ کی بنیاد پر ان سے پیسے وصول کرسکتے ہیں۔

:ایک ایفلیٹ مارکیٹر بنیں

اگر آپ کے پاس بہت سارے واٹس ایپ گروپ ہیں، جن بہت سارے فعال صارفین کی تعداد موجود ہیں۔ تو  آپ ایک ملحق مارکیٹر بن سکتے ہیں اور دوسرے کاروباروں سے مصنوعات اور خدمات کو فروغ دینے میں مدد کے لیے واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔مثلاََ واٹس ایپ کی ذریعے آپ نے کسی کمپنی کا پراڈکٹ پروموٹ کیا۔اور کسی نے وہ پراڈکٹ آپ کی ملحقہ لنک کی مدد سے خریدا تو آپ متعلقہ کمپنی سے اپنا کمیشن وصول کرسکتے ہیں۔

:سوشل میڈیا مینیجر بنیں

دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی ایک خاص تعداد موجود ہیں، جن کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کی انتظام کے لئے خدمات چاہیئے۔ آپ سوشل میڈیا مینجمنٹ کی خدمات پیش کر سکتے ہیں جیسے کہ فیس بک،یوٹیوب، انسٹاگرام، ٹویٹر، وغیرہ کے اکاؤنٹس کا انتظام واٹس ایپ کے ذریعے کیجئے۔

:ویب ڈویلپمنٹ کی خدمات پیش کریں

 اگر آپ ایچ ٹی ایم ایل، پی ایچ پی ، جاوا سکریپٹ ، اے ایس پی ، سی ایس ایس ، ورڈ پریس یا بلاگر کی ماہر ہیں۔ تو آپ واٹس ایپ کے ذریعے ویب   ڈویلپمنٹ کی خدمات پیش کر سکتے ہیں جیسے ویب سائٹس بنانا اور کاروبار کے لیے لینڈنگ پیجزبنانا وغیرہ۔اس کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں کے لئے ای کامرس ویب سائٹس بھی ڈیزائن کر سکتے ہیں۔  

:کنسلٹنٹ بنیں

.  اگر آپ کو کسی خاص صنعت میں مہارت حاصل ہے، تو آپ مشاورتی خدمات پیش کرنے کے لیے واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ پر پیسے کمانے کا یہ طریقہ انجنئیرز، ڈاکٹرز، اساتذہ، کاروباری ماہرین، زراعت سے وابستہ ، غرض یہ کہ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے یکساں مفید ہیں۔ آپ زندگی کی کسی بھی شعبہ سے متعلق واٹس ایپ پر لوگوں کو مفید مشاورتی خدمات دیکر پیسے کما سکتے ہیں۔  

واٹس ایپ پر پیسے کمانے کے یہ مختلف طریقے ہیں۔ آپ ان میں سے کوئی بھی طریقہ اپنا کر واٹس ایپ پر پیسے کما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی اور طریقے سے واٹس ایپ پر پیسے کما رہے ہیں۔ تو نیچے کمنٹس سیکشن میں ضرور شئیر کریں۔ تاکہ ہمارے قارئین اس سے فائدہ اٹھاکر واٹس ایپ پر پیسے کما سکیں۔ 

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *