واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ نے صارفین کے لئے خریداری کا نیا فیچر متعارف کرادیا

 صارفین کے لئے واٹس ایپ کا نیا فیچر  جس کی مدد سے واٹس ایپ صارفین اب واٹس ایپ کی مدد سے مختلف مصنوعات کو تلاش کرکے  خریدسکتے ہیں۔اب صارف کو خریداری کرتے وقت کسی دوسری ویب سائٹ یا ایپ پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ،بلکہ وہ کوئی بھی پراڈکٹ براہ راست خرید سکتا ہے۔ جس کے لئے وہ اپنے ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کی ذریعے ادایئگی کرے گا۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر چھوٹے سطح کی کاروبار کرنے والوں، مختلف برانڈز اور گاہکوں  کے لئے بہت مفید ہے۔دنیا بھر میں لوگ واٹس ایپ بزنس اکاونٹ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جس میں براہ راست چیک آوٹ کی سہولت نہیں ہے۔ اس لئے اب اس فیچر کی مدد سے نہ صرف صارفین کو یہ سہولت میسر ہوگی کہ وہ واٹس ایپ چیٹ کی ذریعے خریداری کریں گے، بلکہ مختلف چھوٹے بزنسز اور برانڈز سے واٹس ایپ چیٹ کی ذریعے مدد بھی حاصل کریں گے۔

واٹس ایپ صارفین اس فیچرکو کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟

واٹس ایپ نیا فیچر
Source: (https://blog.whatsapp.com/)

واٹس ایپ کی آفیشل بلاگ کے مطابق “یہ فیچرتمام صارفین کے لئے بہت مفید ہے ، کیوں کہ اس فیچر سے صارفین کو کسی بھی کاروبارکو تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔ وہ چیٹ کی ذریعے مدد بھی حاصل کریں گے اور براہ راست ادائیگی بھی کریں گے”۔

:کاروبار تلاش کرے

اس فیچر کی مدد سے صارفین  کسی بھی کاروباری کیٹگری (بزنس کیٹگری) میں اپنی مرضی کے مطابق مصنوعات(پراڈکٹس) تلاش کرسکتے ہیں۔ مثلا اگرکوئی صارف جوتے خریدنا چاہتا ہے۔ تو وہ جوتوں کی مختلف برانڈز بہت آسانی سے تلاش کرسکتا ہے۔ ای طرح اگر کوئی صارف موبائیل، لیپ ٹاپ یاکوئی اور  گیجٹس تلاش کرنا چاہتا ہے۔ تو وہ اس کو بہت آسانی سے واٹس ایپ کے ذریعے تلاش کرسکتا ہے۔تلاش کرنے کے بعد آپ واٹس ایپ پر موجود مختلف واٹس ایپ بزنس اکاونٹس میں سے خریداری کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

:میسج بھیجے اور چیٹ کریں

اب جب آپ نے اپنا پسندیدہ پراڈکٹ تلاش کیا تو آپ بیچنے والے کو براہ راست میسج کرسکتے ہیں۔ اگر اپ کو کسی پراڈکٹ کے بارے میں مزید معلومات درکار ہیں ۔مثلامتعلقہ پراڈکٹ کی قیمت، رنگ، سائز اور وزن وغیرہ ۔ تو اپ بیچنے والے(سیلر) کو میسج کرکے وہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

:واٹس ایپ پر خریدیں

واٹس پر خریداری کا فیچر متعارف
Source:(https://blog.whatsapp.com/)

 اس فیچر کا سب سے اہم پہلو واٹس پر خریداری اور ادائیگی ہے۔ جو کہ تمام واٹس ایپ صارفین کے لئے خوش ائیند ہے۔ یعنی اب آپ اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے واٹس ایپ پر براہ راست ادائیگی کرکے مختلف چیزوں کو خرید سکتے ہیں۔ جیسا کہ واٹس ایپ بزنس اکاونٹ میں آپ خریداری کرتے وقت ویب سائٹ یا کسی ایپ پر جاکہ چیک آوٹ کرتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ آپ کسی بھی پراڈکٹ کو براہ راست خرید سکتے ہیں جو کہ ایک محفوظ طریقہ ہے۔  

واٹس ایپ  کے مطابق یہ فیچر فی الحال برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور برطانیہ میں دستیاب ہوگا۔ اور بعد میں دوسرے ممالک کے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

One Comment

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *