ویب سائٹ بنانے کا طریقہ : ویب سائٹ کیسے بنائی جاتی ہے؟

ایک ویب سائٹ بنانا بہت آسان ہے۔ اگر آپ ویب سائٹ بنانے کا طریقہ کار جاننا چاہتے ہیں۔ تو اس پوسٹ کے ذریعے میں آپ کو ویب سائٹ بنانے کا مکمل طریقہ بتانے والا ہے۔ اس کے بعد آپ اس قابل ہوجائیں گے ، کہ آپ کسی بھی قسم کی ویب سائٹ مثلاََ ای کامرس ویب سائٹ، بلاگنگ ویب سائٹ، بزنس ویب سائٹ، ایجوکیشنل یا انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ  بہت آسانی سے بنا سکتے ہیں۔

فہرست

Table of Contents
ویب سائٹ بنانے کا طریقہ

ویب سائٹ کیا ہے؟

ویب سائٹ مواد کا ایک آن لائن مجموعہ ہے، جس میں متن(کونٹینٹ)، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر میڈیا شامل ہیں، جو ویب سرور پر ہوسٹ کیا جاتا ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعے صارفین کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔ ویب سائٹس تک عام طور پر ویب براؤزر کے ذریعے رسائی حاصل کی جاتی ہے اور ان میں مختلف قسم کے مواد شامل ہو سکتے ہیں، بشمول جامد صفحات، متحرک ویب ایپلیکیشنز، اور انٹرایکٹو میڈیا۔آج کل ویب سائٹ بنانے کے لئے مختلف سافٹ وئیر استعمال ہوتے ہیں۔ مثلاََ ورڈ پریس، جملہ، بلاگر، وغیرہ ۔ ان ٹولز کو کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کہا جاتا ہے۔جس کی مدد سے آپ بہت آسانی سے اور مختصر وقت میں ایک مکمل ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔ 

ویب سائٹ کی اقسام

: ویب سائٹ کی مختلف اقسام مندرجہ ذیل ہیں

۔کاروبار/کارپوریٹ ویب سائٹس
 ۔تعلیمی ویب سائٹس
 ۔تفریحی ویب سائٹس
 ۔سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس
 ۔ای کامرس ویب سائٹس
۔ نیوز ویب سائٹس
۔ بلاگنگ ویب سائٹس
۔سرکاری ویب سائٹس
۔ غیر منافع بخش ویب سائٹس
۔پورٹ فولیو ویب سائٹس 

اگر آپ کوئی  بھی ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے مندرجہ ذیل مراحل ضروری ہیں۔ 

:ڈومین نام کا انتخاب کریں

ڈومین نیم (ڈومین نام) آپ کی ویب سائٹ کا ایڈریس ہوتا ہے۔ جس کے ذریعے لوگ آپ کی ویب سائٹ کو وزٹ کرتے ہیں۔ کسی بھی ویب سائٹ کو بنانےمیں یہ پہلا مرحلہ ہے۔ بہت سارے کمپنیاں ایسے ہیں جہاں سے آپ اپنے ویب سائٹ کے لئے ڈومین نیم خرید سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ  آپ کا ڈومین نام یاد رکھنے میں آسان اور آپ کی ویب سائٹ سے متعلقہ ہونا چاہیے۔

:ویب ہوسٹنگ فراہم کنندہ کا انتخاب کریں

ویب ہوسٹنگ سے مراد وہ کمپیوٹر یا سرور ہے، جہاں آپ کے ویب سائٹ کے تمام فائلز محفوظ اور قابل رسائی ہو۔ یعنی اگر آپ نے اپناویب سائٹ ایچ ٹی ایم ایل، پی اپچ پی، ورڈ پریس وغیرہ میں بنایا ہے۔ تو ان تمام فائلز مثلاََ ویب پیجز، تصاویر، آڈیوز یا ویڈیوز کو محفوظ کرنے کے لئے ایک آن لائن سرور کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ بہت سارے ایے کمپنیاں موجود ہیں جو یہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ایک ویب ہوسٹنگ فراہم کنندہ آپ کی ویب سائٹ کی میزبانی کرے گا اور اسے عوام کے لیے قابل رسائی بنائے گا۔

:اپنا ہوسٹنگ اکاؤنٹ مرتب کریں

اپنا ویب سائٹ بنانے اور آن لائن کرنے کے لئے آپ کو ویب ہوسٹنگ کمپنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو آپ کی ویب سائٹ کو محفوظ اور ہر وقت آن لائن رکھے گا۔ ایک بار جب آپ ویب ہوسٹنگ فراہم کنندہ کا انتخاب کر لیتے ہیں، تو آپ کو ان کے ساتھ ایک اکاؤنٹ ترتیب دینے کی ضرورت ہوگی۔جب آپ اپنا ویب ہوسٹنگ اکاونٹ بناتے ہیں۔ تو پھر آپ آسانی سے اپنے ویب سائٹ اپلوڈ کرنا، ترتیب دینا یا اس میں کوئی تبدیلی کرسکتے ہیں۔ 

:اپنی ویب سائٹ ڈیزائن کریں

ویب سائٹ بنانے کی تمام مراحل میں یہ سب سے اہم مرحلہ ہے۔ اس مرحلے میں آپ اپنے ضرورت کے مطابق اس بات کا انتخاب کرتے ہیں۔ کہ میں نے کونسی قسم کا ویب سائٹ بنانا ہے؟ اور اس کے لئے میں نے  کونسے ٹولز اور سافٹ وئیر استعمال کرنے ہیں؟ آپ اپنی ویب سائٹ کو ڈیزائن کرنے کے لیے ویب ڈیزائن سافٹ ویئر یا ویب سائٹ بلڈر استعمال کر سکتے ہیں۔مثلاََ آپ اپنے ویب سائٹ کو ورڈ  پریس، بلاگر، جملہ یا دیگر قسم کی سائٹ بلڈرز کی مدد سے بنا سکتے ہیں۔

:اپنی ویب سائٹ شائع کریں

 ایک بار جب آپ اپنی ویب سائٹ کو ڈیزائن اور تیار کر لیتے ہیں، تو آپ کو اسے شائع کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ یہ ویب پر دستیاب ہو۔اس کے ساتھ ساتھ آپ اپنی ویب سائٹ کو گوگل انالیٹکس، گوگل سرچ کنسول، یاہو، بنگ وغیرہ جیسے مشہور سرچ انجن میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔ تاکہ لوگ آسانی سے آپ کےویب سایٹ کومعلوم کرسکے اور آپ کے خدمات حاصل کرسکےکرسکیں۔

:اپنی ویب سائٹ کو فروغ دیں

خیال رہے کہ آج کل ڈیجٹل مارکیٹنگ کا دور ہے۔ لہذا اپنے ویب سائٹ کے لئے ضرور سوشل لنکس بنائیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کریں۔   آپ اپنی ویب سائٹ کو فروغ دینے اور اپنے ہدف کے سامعین تک پہنچنے کے لیے ایس ای او، سوشل میڈیا اور دیگر حربے استعمال کر سکتے ہیں۔اپنے برانڈ کے لئے فیس بک پیج ، انسٹاگرام اکاونٹ، یوٹیوب چینل وغیرہ ضرور بنائیں تاکہ ان مشہور سوشل فلیٹ فارمز کی مددسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔ 

مختصر یہ کہ ویب سائٹ بنانے کا طریقہ بہت ہی سادہ اور آسان ہے۔ اگر آپ اپنے کاروبار یا ذاتی استعمال کے لئے ویب سائٹ بنانا چاہتے ہیں تو ان مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اگر آپ کی ذہن میں پھر بھی ویب سائٹ بنانے کے حوالے سے کوئی سوال ہے ۔ تو نیچے کمنٹ سیکشن میں اپنا سوال ضرور پوچھیں۔

3 Comments

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *