کلمہ کی اقسام تعریف اور مثالیں ۔ اسان اُردو گرائمر
فہرست
کلمہ کی تعریف
بنیادی طور پر کلمہ لفظ کی ایک قسم ہے۔ کلمہ کی تعریف یوں کی جاتی ہے۔
ایسا لفظ جو با معنیٰ ہو۔ کلمہ کہتے ہیں۔
یعنی ہر کلمہ کا کچھ نہ کچھ معنیٰ اور مطلب ضرور ہوتا ہے۔
مہمل کی تعریف
اگر کوئی لفظ الگ معنیٰ نہ رکھتا ہو تو اُسے مہمل کہلاتا ہے۔
کلمہ کو سمجھنے کے لئے ان مثالوں پر غور کریں۔
کلمہ کی مثالیں
زین بازار سے سودا لے کر آیا ۔
گلی میں گندگی کا ڈھیر پڑا ہوا ہے۔
آسمان کا رنگ نیلا ہے۔
اُس نے ہمیں پانی پلایا ۔
دو اور دو چار ہوتے ہیں۔
اگر ان مثالوں پر غور کیا جائے تو یہ تمام ایسے الفاظ ہیں ، جو گفتگو کے دوران ہمارے منہ سے نکلتے ہیں۔ اور ان تمام الفاظ کا کچھ نہ کچھ معنیٰ اور مطلب ضرور ہیں۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ‘ایسا لفظ جو معنی رکھتا ہے اور سننے والا اس کا مطلب آسانی سے سمجھے ایسے لفظ کو کلمہ کہتے ہیں’۔
کلمہ کی کتنی قسمیں ہیں؟
یعنی کلمہ کی اقسام تین ہیں،یعنی
- اسم
- فعل
- حرف
اسم کی تعریف
اسم کلمہ کی وہ قسم ہے، جو کسی شخص، چیز، جانور، جگہ یا کفیت کے نام کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
اسم کی مثالیں
اسم کو سمجھنے کے لئے ان مثالوں پر غور کریں۔
بلال ایک ذہین طالب علم ہے۔
اس جملے میں ‘بلال‘ اسم ہے۔ جو کسی شخص کے نام کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح ‘ذہین‘ بھی اسم ہے جسے ہم اسم صفت کہتے ہیں۔ طالب علم بھی اسم کی مثال ہے۔
اگلے ہفتے میں مری جارہاہوں۔
اس جملے میں لفظ مری اسم ہے ۔ کیونکہ یہ ایک خاص جگہ کا نام ظاہر کرتاہے۔
احمد نے نیا کمپئوٹر خریدا۔
اس جملے میں کمپئوٹر کسی چیز کا نام ہے۔
باہمی محبت، دشمنی کو دوستی میں بدل دیتی ہے۔
اس جملے میں محبت ، دشمنی اور دوستی ایسے اسماء ہیں جو مختلف کفیات کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔
ہم نے چڑیا گھر میں ایک ہاتھی دیکھا۔
اگر اس جملے پر غور کیا جائے تو اس میں دو اسماء ہیں یعنی چڑیا گھر (جگہ کا نام ) اور ہاتھی (جانور) کا نام ہے۔
اسم کی اقسام تفصیل کے ساتھ پڑھیں۔
فعل کی تعریف
فعل کلمہ کی وہ قسم ہے، جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا وقت یا زمانے سے ظاہر ہو، فعل کہتے ہیں۔
فعل کی مثالیں
فعل کو سمجھنے کے لئے مندرجہ ذیل جملوں پر غور کریں۔
عابد انگور کھاتاہے ۔
زاہدہ کتاب پڑھتی ہے۔
ہم لاہور جائیں گے۔
ان جملوں میں کھاتا ہے، پڑھتی ہے اور جائیں گے، فعل کی مثالیں ہیں۔ ان تمام جملوں میں استعمال ہونے والے افعال کا تعلق وقت یا زمانے سے ہیں۔
اگر مندرجہ بالا مثالوں پر غور کیا جائے، تو پہلے جملے کا تعلق زمانہ حال، دوسرے کا زمانہ ماضی اور تیسرے کا زمانہ مستقبل سے ہیں۔
فعل کی بنیادی اقسام تین ہیں۔
فعل حال (موجودہ زمانہ)
فعل ماضی (گزرا ہوا زمانہ )
فعل مستقبل (آنے والا زمانہ)
یہ بھی پڑھیں: فعل کی اقسام
حرف کی تعریف
حرف کلمہ کی وہ قسم ہے جو بذات خود نہ تو اسم ہوتا ہے، اور نہ فعل بلکہ اسم اور فعل دونوں کو ملانے کے لئے استعمال ہوتاہے۔ تاکہ جملے کا صحیح مفہوم ادا ہوسکے ۔ اور الفاظ میں ربط اور تعلق پیدا ہوجائے۔
حرف کی مثالیں
حرف کو سمجھنے کے لئے دئے گئے جملوں کو غو ر سے پڑھیں۔
وہ کام پر جارہاہے۔
سمینہ نے کھانا پکایا۔
وہ بس سٹاپ پر کھڑا ہے۔
زین گھر میں بیٹھا ہے۔
وہ صبح سے شام تک محنت کرتا ہے۔
احمد گاڑی کا انتظار کر رہا تھا۔
ان جملوں میں پر، نے، ،کا،میں،سے اور تک وغیرہ ایسے الفاظ ہیں جو کہ نہ تو اسماء ہیں اور نہ افعال ، بلکہ ان کے بغیر جملے کا صحیح مطلب سمجھ میں نہیں آتی۔
اُردو میں عام طور پر استعمال ہونے والے حروف یہ ہیں: سے، تک، میں ،کا،کے،کی، پر ،تلک وغیرہ
یہ بھی پڑھیں: حروف کی اقسام
اُمید ہے کہ اب آپ کو کلمہ کی اقسام واضح ہوچکیں ہوگے۔ اگر پھر بھی اُردو گرائمر کی اس حصے کے متعلق آپ کا کوئی سوال ہے۔ تو کمنٹ سیکشن میں ضرور پوچھئیں۔ اگر یہ مضمون آپ کو پسند ہے تو دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسم نکرہ کی اقسام