گوگل اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ

اگر اپ گوگل اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ سیکھنا چاہتے ہیں۔ تو اج میں آپ کو موبائیل یا کمپیوٹر سے ایک نیا گوگل اکاونٹ بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ بتانے جارہاہوں ۔ اس کے بعدآپ کسی بھی موبائیل پر اپنا گوگل اکاونٹ بنا سکیں گے۔

گوگل اکاونٹ بنانے کا طریقہ

گوگل اکاونٹ کیوں ضروری ہے؟

دنیا بھر میں موبائیل صارفین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔موبائیل کی استعمال نے ہمارے تعلیم، کاروبار، رابطہ کاری، صحت، ریسرچ اور حتی کہ ہمارے انفرادی زندگی میں بہت آسانیاں پیدا کیں ہیں۔ موبائیل سے ای میل بھیجنا، دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطہ کرنا،دستاویزات بھیجنا ، گوگل پلے سٹور سے ایپ ڈاون لوڈ کرنا وغیرہ یہ سب ایک گوگل اکاونٹ کی ذریعے ہی ممکن ہیں۔

جب ہم ایک نیا اینڈرائد موبائیل فون خریدتے ہیں تو اس میں سب سے پہلی گوگل اکاونٹ بنانا ہوتا ہے۔ تب جاکہ ہم مختلف سروسز کو استعمال کر سکتے ہیں۔

گوگل اکاونٹ کی ذریعے ہم گوگل کی مختلف سروسز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ مثلا یوٹیوب، جی میل، بلاگر، گوگل ڈرائیو وغیرہ وغیرہ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم گوگل اکاونٹ بنانے کا طریقہ سیکھے۔ تاکہ ہم آسانی سے ان تمام سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

:موبائیل سے گوگل اکاونٹ بنانے کا طریقہ

موبائیل سے گوگل اکاونٹ بنا نا بہت ہی آسان ہے۔ اپنے موبائیل میں کوئی  بھی انٹر نیٹ براوزرکولھیں۔ آج کل تقریبا ہر موبائیل میں گوگل کروم براوزر موجود ہوتا ہے۔کسی بھی گوگل کروم میں گوگل اکاونٹ بنانے کا طریقہ ذیل میں مرحلہ وار دیا گیا ہے۔

مرحلہ نمبر1: نیا گوگل اکاونٹ کیسے بنائے؟

اپنے موبائیل فون یا کمپیوٹر میں گوگل کروم ویب براوزر کھولیں۔ایک نئے گوگل اکاونٹ کے لئے گوگل ڈاٹ کام ٹائپ کرکے انٹر کریں۔جیسا کہ نیچے دیا گیا ہے۔ 

www.google.com

Step 1 Creating Google account

ایک نئے اکاونٹ بنانے کے لئے سائن اِن پر کلک کریں۔ 

مرحلہ نمبر2: گوگل کی مختلف اکاونٹ

گوگل اکاونٹ بنانے کا طریقہ

یہاں آپ کریئٹ اکاونٹ پر کلک کرے۔ اگر آپ اپنے لئے ذاتی اکاونٹ بنانا چاہتے ہیں، اپنے بچے کے لئے گوگل اکاونٹ بنانا چاہتے ہے یا پھر اپنے بزنس یا کسی اور کام کے لئے تو یہاں سے آپ انتخاب کر سکتے ہیں۔

مثلاََ اگر ہم ذاتی استعمال کے لئے کوئی اکاونٹ بنانا چاہتے ہیں تو پہلی اپشن پر کلک کرکے نیکسٹ کی بٹن پر کلک کریں گے۔

مرحلہ نمبر3: گوگل اکاونٹ میں ذاتی معلومات کا اندراج کرنا

گوگل اکاونٹ میں ذاتی معلومات کا اندراج کرنا

یہ مرحلہ بہت اہم ہے۔ کیونکہ یہاں پر اپنے ذاتی معلومات دیتے ہیں۔ اس گوگل فارم میں آپ اپنے نام ، یوزرنام، پاسورٖڈ دیکر نیکسٹ بٹن پر کلک کریں۔

مرحلہ نمبر 4: گوگل کاونٹ میں موبائیل نمبر کا اندراج کیسے کرے؟

گوگل اکاونٹ میں موبائیل نمبر کا اندراج

اس مرحلے میں آپ گوگل اکاونٹ کا اپنے موبائیل نمبر پر تصدیق کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مستقبل میں اپنا پاسپورڈ بھول جاتے ہیں۔ تو اسی موبائیل نمبر کی ذریعے آپ اس کودوبارہ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنے موبائیل نمبر کے ذریعے اپنے اکاونٹ کو  مزید محفوظ بھی بناسکتے ہیں۔ تو یہاں اپنا موبائیل نمبر، تاریخ پیدائیش اور جنس کا اندراج کر کے نیکسٹ بٹن پر کلک کریں۔

مرحلہ نمبر 5: گوگل کی پالیسی ، اصول و ضوابط

گوگل اکاونٹ کا آخری مرحلہ

گوگل اکاونٹ بنانے کا یہ آخری مرحلہ ہے۔ یہاں پر آپ گوگل کی تمام پالیسوں ، اصول و ضوابط کی پابندی کرکے نیچے ‘آئی ایگری’ کی بٹن پر کلک کریں۔جب آپ کلک کرتے ہیں تو آپ کو اپنے موبائیل پر نیچے دئے گئے تصویر کے مطابق اپنا گوگل اکاونٹ نظر آئے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ نے کامیابی سے اپنا گوگل اکاونٹ بنایا ہے۔

اپنا گوگل اکاونٹ کیسے چیک کرے

اپنے موبائیل پر گوگل اکاونٹ بنانے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر گوگل اکاونٹ بنانا چاہتے ہیں ۔ تو اس کا بھی یہی طریقہ ہے۔ اگر آپ اس پوری عمل کو ویڈیو کے ذریعے سیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے ویڈیو کو دیکھئے۔

گوگل اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ ویڈیو ٹیوٹوریل

اس ویڈیو میں آپ گوگل اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ عملی طور پر سیکھے گے۔

One Comment

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *