گوگل اکاؤنٹ ختم کرنے کا طریقہ
جب ہم گوگل اکاونٹ بناتے ہیں۔ تو اس کی مدد سے ہم گوگل کے بہت سارے سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاََ جی-میل، یوٹیوب، بلاگر وغیرہ۔ اگر آپ نے کسی وجہ سے اپنا اکاونٹ ختم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ تو میں آپ کو گوگل اکاؤنٹ ختم کرنے کا طریقہ بتانے والا ہوں۔
اس طریقے سے آپ کمپیوٹر، لیپ ٹاب یا اپنے موبائیل کی ذریعے اپنا کوئی بھی گوگل اکاونٹ ختم کرسکتےہیں۔اگر آپ نے اپنے کمپیوٹر یا موبائیل پر گوگل کروم انسٹال کیا ہے۔ تو یہ آپ کے لئے مزید آسانی کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھئے: گوگل اکاونٹ بنانے کا طریقہ
کسی بھی گوگل اکاونٹ کو ختم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
مرحلہ نمبر:1
سب سے پہلے آپ گوگل کولھیں۔
ٹائپ کرکے انٹر کرے۔ google.com اپنے انٹرنیٹ براوزمیں
یہاں آپ جس گوگل اکاونٹ کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہے۔ اس اکاونٹ کا انتخاب کرے۔ مثال کی طور اگر آپ نے اپنے موبائیل یا کمپیوٹر سے متعدد اکاونٹس میں لاگن کیا ہے۔ تو ان میں سے اپ اُس گوگل اکاونٹ کو منتخب کرے۔ جس اکاونٹ کو آپ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
پر کلک کرے۔Manage Your Google Account
مرحلہ نمبر:2
Manage Your Google Account
پر کلک کرنےسے آپ اپنے گوگل اکاونٹ کی مکمل سیٹنگ کر سکتے ہیں۔ یعنی اپنے اکاونٹ پر ذاتی معلومات میں تبدیلی کرنا، پاسورڈ تبدیل کرنا، اکاونٹ کو محفوظ بنانا، تصویر اپلوڈ کرنا وغیرہ وغیرہ۔
یہاں سے اپنا گوگل اکاونٹ ختم کرنے کے مندرجہ ذیل تصویر کو دیکھئے۔
اگر آپ مستقل طور اپنا اکاونٹ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس کے لئے
پر کلک کرے۔ Data & Privacy
اس سکیشن میں آپ اپنے اکاونٹ کی متعلق بہت سارے معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ اگر اپ ان معلومات میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔ تو یہاں سے کر سکتے ہیں۔ اکاونٹ کو ختم کرنے کے لئے اپ سب سے نیچے آئیے۔جس طرح میں نے تصویر میں دیکھا یا ہے۔ بالکل اس طرح آپ کو ایک ڈیلیٹ کا ٹیب ملے گا۔ اس ٹیب پر کلک کرے۔
یہاں سے اپ ڈیلیٹ اکاونٹ پر کلک کرکے اپنا گوگل اکاونٹ ختم کرسکتے ہیں۔
دوستوں یہ گوگل اکاونٹ ختم کرنے کا طریقہ تھا۔ جو کہ آپ موبائیل ، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر استعمال کرکے اپنا گوگل اکاونٹ بہت آسانی سے ختم کرسکتے ہیں۔ اگر پھر بھی آپ کو ان تمام مراحل میں کوئی بھی دشواری ہو۔ تو نیچے کمنٹ سیکشن میں اپنا سوال پوچھئے۔ ہم آپ کی مدد کے لئے حاضر ہونگے۔