گوگل ایڈسینس میں بینک اکاونٹ لنک کرنے کا طریقہ

اگر آپ گوگل ایڈسینس سے اپنے بینک اکاونٹ کے ذریعے پیسے وصول کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس مختصر مگر آسان تحریر میں میں آپ کو گوگل ایڈسینس میں بینک اکاونٹ لنک کرنے کا طریقہ بتانے والا ہوں۔ 

گوگل ایڈسینس میں بینک اکاونٹ لنک کرنے کا طریقہ

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گوگل کی طرف سے ایک نیا اپڈیٹ آیا ہے۔ جس کی مطابق اب ایڈسینس صارفین ویسٹرن یونین کی ذریعے پیسے وصول نہیں کرسکتے ۔ تمام ایڈسینس صارفین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ایڈسینس اکاونٹ میں اپنا بینک اکاونٹ کی تفصیل کا اندراج کرے۔

گوگل ایڈسینس کے لئے بینک اکاونٹ بنانا

اگر آپ نے پہلے سے بینک اکاونٹ بنایا ہے۔ تو دوبارہ اکاونٹ بنانے کی زحمت نہ کریں، بلکہ آپ پہلے سے موجود اکاونٹ کو گوگل ایڈسینس میں استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ نے ابھی تک کوئی بینک اکاونٹ نہیں بنایا ہے تو آپ کسی بھی قریبی بینک میں جا کر اپنے لئے ایک نیا بینک اکاونٹ آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ آن لائن پیسے کماتے ہیں یا آپ فری لانسر ہے تو آج کل کچھ بینکوں میں ڈیجیٹل فری لانسر اکاونٹ  متعارف ہوچکا ہے۔ جس کی مدد سے آپ آسانی سے آن لائن پیمنٹ وصول کرسکتے ہیں۔ تو پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ایڈسینس سے پیسےوصول کرنے کے لئے اپ کے پاس اپنے نام کا کوئی بھی بینک اکاونٹ کا ہونا ضروری ہے۔ 

ایڈسینس میں بینک اکاونٹ کی تفصیل کا اندراج کیسے کرے؟

گوگل ایڈسینس میں اپنے بینک اکاونٹ کی تفصیل کے لئے آپ اپنے گوگل ایڈسینس میں لاگ اِن کریں۔ ایڈسینس کی ڈیش بورڈ میں نیچے آپ کو پیمنٹ کا آپشن ملے گا۔ اس پر کلک کرے۔جس طرح نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔، 

Step 1 Add You Bank Detail in Google AdSense

اس کے بعد جو مرحلہ ہے، اس میں آپ اپنے لئے گوگل ایڈسینس سے پیسے ٹراسفر کرنے کی طریقہ کار کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس میں صرف دو خانے دیئے گئے ہیں ۔ جس میں آپ اپنے بینک اکاونٹ لنک کرنے کے لئے پہلے خانے کا انتخاب کریں۔ جس طرح میں نے نیچے تصویر میں واضح کیا ہے۔

Step 2 Google AdSense Payment Option

تیسرا مرحلہ بہت ضروری ہے۔ جس میں آپ اپنے بینک اکاونٹ کی مکمل تفصیل کا اندراج کرتے ہیں۔ گوگل ایڈسینس میں بینک اکاونٹ لنک کرنے کے لئے ضروری تفصیل مندرجہ ذیل ہیں۔

:آپ کا نام

وہ نام جس پر اپ نے اپنا بینک اکاونٹ بنایا ہے۔ 

:بینک کا نام

اس خانے میں آپ اُس بینک کے نام کا اندراج کرے جس بینک میں آپ نے اکاونٹ بنایا ہے۔ مثلاََ یونائیٹڈبینک، حبیب بینک یا خیبر بینک وغیرہ۔

:سویفٹ کوڈ

جب آپ اپنے بینک اکاونٹ میں انٹرنیشل پیمنٹ وصول کرتے ہیں۔ تو وہ سویفٹ کوڈ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ یہ کوڈ تمام بینکوں کا الگ الگ ہوتاہے۔ اگر آپ کو یہ کوڈ معلوم نہیں تو آپ اپنے بینک سے معلوم کرسکتے ہیں۔ 

: آئی۔بی۔اے۔این نمبر

آئی بی اے این نمبرسے مراد ہے انٹرنیشنل بینک اکاونٹ نمبر ۔ یہ نمبر آپ کو اپنے چیک بک پر ملے گا۔ 

نیچے دئے گئے تصویر کی مطابق تمام تفصیل  پر کریں۔ خیال رہے کہ یہ تمام تفصیل آپ نے بہت ہی دھیان سے دینا ہے۔ تاکہ اس میں کوئی غلطی نہ ہو تمام خانے تسلی سے پرکریں۔ 

Detail in Google AdSense

مندرجہ بالا تفصیل دینے کے بعد اس فارم کو ایک دفعہ غور سے دیکھئے۔ اور پھر سیو کی بٹن پر کلک کریں۔ تو اس طرح آپ کسی بھی بینک اکاونٹ کو گوگل ایڈسینس کے ساتھ لنک کرسکتے ہیں۔ 

یہ گوگل ایڈسینس میں بینک اکاونٹ لنک کرنے کا طریقہ ہے۔ جو کہ میں نے  بہت سادہ اور آسان طریقے سےآپ کو بتایا ۔ اگر پھر بھی آپ کی ذہن میں گوگل ایڈسینس کی حوالے سے کوئی سوال ہےتو نیچے کمنٹ کریں۔ 

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *