گوگل میں اپنا نام چینج کرنا چاہتا ہوں لیکن کیسےکروں؟

اگر آپ نے اپنے  گوگل اکاونٹ میں  نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس کا کوئی حل تلاش کررہے ہیں، کہ میں گوگل میں اپنا نام چینج کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کا کوئی آسان طریقہ  ہے؟ تو جی ہاں! آج میں آپ کو موبائیل اور کمپیوٹر سے اپنے گوگل اکاونٹ میں نام تبدیل کرنے طریقہ بتانے جارہاں ہوں۔ 

گوگل میں اپنا نام چینج کرنا چاہتا ہوں

جب ہم ایک نیا گوگل اکاونٹ بناتے ہیں، تو اس کو ہم کئے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ مثلاََ آپ گوگل اکاونٹ کی ذریعے جی۔میل استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک نیا یوٹیوب چینل بنا سکتے ہیں۔ گوگل کی مختلف سروسز مثلاََ پلے سٹور،گوگل ڈرائیو، بلاگر، گوگل ڈاکس، سلائیڈزاور گوگل ایڈز استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ گوگل اکاونٹ کے ذریعے آپ دوسرے ویب سائٹس پر بھی اپنا براہ راست اکاونٹ بناسکتے ہیں یا لاگن کرسکتے ہیں۔ 

اس لئے ضروری ہے کہ ایک نیا گوگل اکاونٹ بناتے وقت ایک اچھا نام دیں۔ اگر آپ اپنے  کاروبار کے لئے اکاونٹ بناتے ہیں تو بھی ہمیشہ ایک اچھے نام کا انتخاب کریں۔

لیکن پھر بھی اگر آپ گوگل پر اپنا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے میں نے  بہت آسان طریقہ بتایا ہے۔جس کی مدد سے آپ کسی بھی وقت گوگل میں اپنا تبدیل کرسکتے ہیں۔ 

:اپنے موبائیل یا کمپیوٹر سے گوگل میں نام تبدیل کرنے کا طریقہ

اگر آپ اپنے موبائیل یا کمپیوٹر سے  گوگل اکاونٹ میں اپنا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے اپنے موبائیل یا کمپوٹر میں گوگل کروم براوز کولھیں۔ اور اُس اکاونٹ سے لاگن کرے جس اکاونٹ کا آپ نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد اپنی براوز میں نیچے دئے گئے لنک کو درج کرکے انٹر کریں۔

گوگل مائی اکاونٹ سے آپ اپنے متعلقہ اکاونٹ میں  تبدیلی  کرسکتے ہیں۔ مثلاََ نام تبدیل کرنا، پاسورڈ تبدیل کرنا، اپنے گوگل اکاونٹ کو محفوظ بنانا، یا اپنا گوگل اکاونٹ ختم کرنا وغیرہ وغیرہ۔

جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

مرحلہ نمبر:1

google mey name change karne ka tarika

گوگل اکاونٹ میں نام تبدیل کرنے کے لئے پرسنل انفو پر کلک کریں۔ جیسا کہ اوپر دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

مرحلہ نمبر:2

select your google account name

یہاں آپ کو اپنے اکاونٹ کا نام نظر آئے گا۔ اس نام پر کلک کریں۔

مرحلہ نمبر:3

دئے گئے پنسل پر کلک کریں۔

مرحلہ نمبر :4

یہ سب سے آخری مرحلہ ہے۔ اب مثال کی طور پر میں گوگل میں اپنا نام چینج کرنا چاہتا ہوں۔ تو دئے گئے خانوں میں متعلقہ تبدیلی کروں گا۔ اور آخر میں سیو کی بٹن پر کلک کرکے اس کو محفوظ کروں گا۔ 

گوگل میں نام چینج کرنے کا عملی ویڈیو ٹیوٹوریل

تو یہ گوگل میں اپنا نام تبدیل کرنے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے۔ جس کی مدد سے آپ کسی بھی گوگل اکاونٹ میں اپنے نام کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کیجئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *