کینوا میں یوٹیوب تھمبنیل بنانے کا آسان طریقہ : خوبصورت اور پر کشش تھمبنیل بنانا سیکھیں
اگر آپ اپنی یوٹیوب ویڈیوپر زیادہ کلکس حاصل کرنے کے لئے ایک اچھے یوٹیوب تھمبنیل بنانے کا آسان طریقہ سیکھنا چاہتے ہیں۔ تو اس تحریر میں آپ عملی طور پر ایک خوب صورت اور پرکشش ویڈیو تھبنیل ڈیزائن کرنے کا طریقہ سیکھنے والے ہیں۔
جس طرح آپ جانتے ہیں کہ یوٹیوب الگورتھم کسی بھی یوٹیوب ویڈیوکی درجہ بندی مختلف عوامل کی بنیاد پر کرتا ہے۔ ان عوامل میں ویڈیو کی معیار، ویڈیو کی ٹائیٹل،ڈیسکریپشن اور ٹیگز میں کی ورڈز کا صحیح استعمال اور ایک خوبصورت اور پر کشش ویڈیو تھمبنیل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دس بہترین گرافکس ڈیزائیننگ سافٹ وئیر
یوٹیوب تھمبنیل کیا ہوتا ہے؟
جب ہم یوٹیوب پر اپنی ویڈیو کو پبلش کرتے ہیں۔ تو اس ویڈیو کے اوپر ایک ایسا تصویر لگانا جو ویڈیو میں موجود مواد کی ترجمانی کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ یوٹیوب ٹھمبنیل کہلاتا ہے۔
ایک خوبصورت اور پرکشش تھمبنیل زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آپ کی ویڈیو پر کلک کرنے لئے راغب کرتے ہیں۔ اس لئے ضروری کہ یوٹیوب ویڈیو کی دوسری عوامل کے ساتھ ساتھ ویڈیو تھمبنیل پر خاص توجہ دی جائے۔
ویڈیو تھمبنیل کیسے ڈیزائن کریں؟
یوٹیوب ویڈیو کے لئے آپ مختلف آف لائن اور آن لائن سافٹ وئیر اور ٹولز کی مدد سے تھمبنیل ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ مثلاََ ایڈوب فوٹو شاپ، کورل ڈرا، ایم پینٹ، پاور پوائینٹ وغیرہ ایسے آف لائن سافٹ وئیر ہیں جن کی مدد سے آپ تھمبنیل بنا سکتے ہیں۔
لیکن آج کل کچھ ایسے آن لائن سافٹ وئیر ہیں جو ہمارا کام بہت آسان بناتا ہے۔ ان میں کینوا، پلیس اِٹ، فوٹور اور سنیپا قابل ذکر ہیں۔
ان تمام گرافکس ڈیزائننگ ٹولز میں کینوا سب استعمال ہونے والا ٹول ہے۔ جو آسان بھی ہے اور آپ مفت میں کسی بھی یوٹیوب ویڈیو کے لئے ایک پرکشش ویڈیو تھمبنیل بنا سکتے ہیں۔
کینوا میں یوٹیوب تھمبنیل کیسے ڈیزائن کریں؟
اگر آپ ویڈیو تھمبنیل کے لئے کینوا کا استعمال کر نا چاہتے ہیں۔ تو کینوا میں موجود مفت ٹیمپلیٹس آپ کے مدد آسکتے ہیں۔ کیونکہ کینوا کی فری اکاونٹ میں آپ ہزاروں مفت ٹیمپلیٹس کو اپنے یوٹیوب ویڈیو تھمبنیل کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ کینوا میں بہت سارے مفت فونٹس، تصاویر، فریم، ڈیزائن اور اشکال کو استعمال کرتے ہوئے آپ چند منٹوں میں ایک خوبصورت ویڈیو تھمبنیل ڈیزائن کر سکتے ہیں۔
:کینوا میں تھمبنیل کے لئے سائز کا صحیح انتخاب
جب آپ کینوا میں ایک نیا تصویر ڈیزائن کرتے ہیں۔ تو سب سے پہلا اورضروری کام اس کے لئے سائز کا انتخاب کرنا ہے۔ یوٹیوب کے لئے تھمبنیل کا سائز 720×1280ہے۔ کچھ لوگ اس سائز کو 1080×1920 بھی لیتے ہیں۔ دونوں ٹھیک ہیں ۔ کیونکہ یہ سائز کمپیوٹر، لیپ ٹاب یا کسی بھی موبائیل پر آسانی سے دیکھا جاسکتاہے۔ لہذا جب بھی آپ کینوا میں ایک نیا تھمبنیل بنانا چاہتے ہیں تو اس سائز کا خیال رکھنا چاہئیے۔جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
تھمبنیل ڈیزائن کرنے کاعملی ویڈیو
نیچے دئے گئے ویڈیو میں آپ کسی بھی یوٹیوب ویڈیو کے لئے کینوا میں عملی طور پر تھمبنیل بنانا سیکھیں گے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ہر قسم کی تھمبنیل خود ڈیزائن کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: واٹس اپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ