!ہمارے بارے میں
آسان ٹیکنالوجی :اردو ویب سائٹ میں خوش آمدید
!اسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں عمران آپ کو اپنے ویب سائٹ آسان ٹیکنالوجی اُردو ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس صفحہ پر میں آپ سے آسان ٹیکنالوجی ویب سائٹ کا تعارف کروں گا۔
آسان ٹیکنالوجی کیا ہے؟
آسان ٹیکنالوجی اُردو زُبان میں بنایا گیاایک منفرد ویب سائٹ ہے ۔ جس کی مدد سے آپ اُردو زبان میں جدید ٹیکنالوجی، کمپیوٹر کورسسز، گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈیزائننگ، ورڈپریس، سرچ انجن آپٹیمائزیشن، ڈیجٹل مارکیٹنگ، سوشل میڈیا مارکیٹنگ وغیرہ بہت اسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔
آسان ٹیکنالوجی ویب سائٹ بنانے کا مقصد؟
اج کل انٹر نیٹ کی وجہ سے دنیا ایک گلوبل ویلج بن چکی ہے۔ کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہمارے تعلیم، صحت، کاروبار اور حتیٰ کہ معاشرتی زندگی میں ایک انقلاب برپا کی ہے۔ ڈیجٹل مارکیٹنگ اور ای-کامرس نے ہر قسم کاروبار کے لئے نئے مواقع پیدا کئے ہیں۔
اس لئے آج کی دور میں کمپیوٹر ، انٹر نیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو اس جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کرے۔
انٹرنیٹ پر ان تمام علوم کی بہت سارے مواد انگریزی زبان میں موجود ہیں۔جس کو سیکھنے اور سمجھنے میں اکثر ہمیں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔ اس لئے آسان ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپ اس ویب سائٹ کی مدد سے کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق علوم اور سکلز اردو زبان میں آسانی سے سیکھ سکے۔
آسان ٹیکنالوجی سے آپ کیسے سیکھ سکتے ہیں؟
اگر آپ کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی سے متعلق جدید مہارتیں اور فری کورسسز سیکھنا چاہتے ہیں۔ تو آپ ہماری ویب سائٹ پر موجود تحریریں اور ویڈیوز کی مدد سے ان تمام سکلز کو سیکھ سکتے ہیں۔
ہمارے مفت کورسسز سے فائدہ اٹھایئے اور سیکھنا شروع کریں۔
ہمارے ویب سائٹ پر موجود تمام کورسسز بالکل مفت جس سے فائدہ اٹھاکہ آپ ان تمام کورسسز کو مفت میں سیکھ سکھتے ہیں۔ آسان ٹیکنالوجی سے آپ مندرجہ ذیل کورسسز مفت میں سیکھ سکھتے ہیں۔
- ڈیجٹل مارکیٹنگ
- گرافک ڈیزائننگ
- ورڈ پریس
- ویب ڈئزائننگ اور ڈیولپمنٹ
- اردو اِن پیج
- مائیکروسافٹ آفس
- مایئکروسافٹ ایکسل
- مائیکروسافٹ ورڈ
- مائیکروسافٹ ایکسس
- ایڈوب فوٹو شاپ
- کورل ڈرا
- ویڈیو ایڈٹینگ
- موبائیل ایپلیکشنز
اردو زبان میں سیکھنے والوں کے لئے یہ میرا ایک چھوٹا سا کوشش ہے۔ اگر آپ ہم سے رابطہ کرنا چا ہتے ہیں تو اس ویب سائٹ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل لنکس پر کلک کرکے فالو کرسکتے ہیں۔